ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہونا تشویش ناک

ٹنگمرگ کے کئی علاقوں میں جنگلی جانور جن میں زیادہ تر ریچھ اور تندوے انسانی آبادی میں داخل ہورہے ہیں ۔

  • Share this:
انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہونا تشویش ناک
انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہونا تشویش ناک

ٹنگمرگ کے کئی علاقوں میں جنگلی جانور جن میں زیادہ تر ریچھ اور تندوے انسانی آبادی میں داخل ہورہے ہیں ۔ ٹنگمرگ کے کلوارہ علاقہ میں اس وقت دوریچھ نمودار ہوئے ، جب مقامی لوگ اپنے باغات میں فصل کی سینچائی اور آبپاشی کرنے میں مصروف تھے ۔  ریچھ نے دو افراد پر جان لیوا حملہ کیا ، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں ۔ زخمی افراد کی چیخ و پکار سے لوگ جائے واردات پر پہنچے اور انہیں ریچھ کے چُنگل سے بچایا لیا ۔ زخمی افراد کو نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ۔ علاقہ میں افراتفری اور خوف و دہشت کاماحول ہے ۔


دن دھاڑے انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کا داخل ہونا انتہائی تشویش ناک پہلو ہے ۔ پچھلے کئی مہینوں سے ٹنگمرگ ، بیروہ اور کشمیر کے دیگر کئی مقامات پر لگاتار انسانی آبادی میں جنگلی جانور نمودار ہوکر انسانی آبادی  پر جان لیواحملہ کرتے ہیں ۔ گزشتہ کئی مہینوں میں ٹنگمرگ اور بیروہ میں دو درجن سے زیادہ لوگ جنگلی جانوروں کے حملوں میں جسمانی طور معزور بن گئے ہیں ۔ وادی کے دوسرے مقامات سے بھی اس طرح کی خبریں روز موصول ہوتی ہیں ۔


کلوارہ ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد نامی مقامی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ ٹنگمرگ اور دیگرعلاقوں میں جنگلی جانوروں کے خوف سے لوگ گھروں میں سہمے ہوئے ہیں ۔ گھروں سے باہر آنے میں وہ اب خوف محسوس کررہے ہیں ۔ محکمہ وائلڈ لائف سب ڈویژن گلمرگ کے ایک افسر نے نیوز 18  اردو کو بتایا کہ جوں ہی انہیں ایسے واقعات رونما ہونے کی خبر یں موصول ہوتی ہیں ، تو ان کی کوشش یہی رہتی ہے کہ وہ بروقت جائے وردات پر پہنچ کر کارروائی کرسکیں اور جنگلی جانور کو اپنے قبضہ میں لے کر لوگوں کی جان بچا سکے ۔ انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کے داخل ہونے کی جنگلات کا بے دریغ کٹاو سب سے بڑی وجہ بتائی جارہی ہے ۔


ایک پہلویہ بھی ہے کہ خوراک کی تلاش میں یہ جنگلی جانور میدانی علاقوں کا رخ کرتے ہیں ۔ جنگلی جانوروں کے انسانی آبادی میں داخل ہونے کیلئے متعلقہ محکمہ کو متحرک رہنے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 10:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading