ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں جنگلی جانوروں نے مچائی دہشت ، لوگوں میں خوف وہراس

Jammu and Kashmir News : وسطی ضلع بڈگام کے گلاب دجی میں اس وقت سنسنی اور سراسیمگی پھیل گئی جب اچانک ایک تیندوے نے ایک چھ سالہ معصوم بچے پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ گاوں والوں کی بروقت مداخلت کی وجہ سے بچے کی جان بچ سکی ۔

  • Share this:
کشمیر میں جنگلی جانوروں نے مچائی دہشت ، لوگوں میں خوف وہراس
کشمیر میں جنگلی جانوروں نے مچائی دہشت ، لوگوں میں خوف وہراس

بڈگام : وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر رہائشی آبادی میں جنگلی جانوروں کی مداخلت سے لوگوں میں خوف وہراس اور سراسیمگی کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ وسطی ضلع بڈگام کے گلاب دجی میں اس وقت سنسنی اور سراسیمگی پھیل گئی جب اچانک ایک تیندوے نے ایک چھ سالہ معصوم بچے پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ گاوں والوں کی بروقت مداخلت کی وجہ سے بچے کی جان بچ سکی ۔ تاہم تیندوے کے حملے سے بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ بچے کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں اس کا علاج ومعالجہ کیا گیا ۔ حملے کے فوراً بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی تیندوے کی تلاش شروع کی گئی ۔


بچے کے والد مظفر احمد نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں بیٹھے تھے اور ان کا بچہ باہر آنگن میں نکلا تو اسی دوران تیندوے نے اس پر حملہ کردیا۔ بچے نے جب چیخ وپکار کی تو وہ اور ہمسایہ کے لوگ گھروں سے باہر آئے اور تیندوے کے نوالے سے بچے کو بچا لیا ۔اس کے بعد علاقے میں خوف و دہشت پھیل گئی۔ ادھر شمالی کشمیر کے ماموسہ پٹن میں بھی تین تیندوے رہائشی علاقے اور میوہ باغات میں نمودار ہوئے۔


محکمہ وائلڈ لائف کی ریسکیو ٹیمیں اسی وقت اس علاقے میں پہنچیں اور ان تیندوے کی تلاش شروع کردی ۔ یہ ٹیمیں اب رات دن لوگوں کے بچاؤ کے لیے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سنگھ پورہ پٹن میں بھی تیندوا نمودار ہوا ، جس سے لوگ سہمے ہوئے ہیں ۔ عام لوگ بھی رضاکارانہ طور پر تیندوے کے پکڑنے میں پیش پیش ہیں۔


بڈگام کے اوم پورہ میں ایک معصوم بچی کو تیندوے نے ہلاک کیا تھا۔ ماہرین لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور گھروں میں اپنے بچوں کا خیال رکھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 10, 2021 09:40 PM IST