ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: گزشتہ کئی روز سے جنگلی درندوں کا انسانی بستیوں کی طرف رُخ، لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول

جموں و کشمیر کے ارد گرد گھنے جنگلات اور پہاڑوں کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا پیش آنا قدرتی عمل ہے۔ بات اگر کشمیر کی کی جائے تو یہاں اس طرح کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: گزشتہ کئی روز سے جنگلی درندوں کا انسانی بستیوں کی طرف رُخ، لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول
جموں و کشمیر کے ارد گرد گھنے جنگلات اور پہاڑوں کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا پیش آنا قدرتی عمل ہے۔ بات اگر کشمیر کی کی جائے تو یہاں اس طرح کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں۔

جموں کشمیر یوٹی میں جنگلی درندوں کے حملوں میں ہر سال درجنوں لوگ مارے جاتے ہیں اور کئی لوگ ان حملوں میں زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے ارد گرد گھنے جنگلات اور پہاڑوں کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا پیش آنا قدرتی عمل ہے۔ بات اگر کشمیر کی کی جائے تو یہاں اس طرح کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں۔ خاص کر موسم سرما میں جب بھاری برف باری کی وجہ سے جنگلی جانوروں کو کھانا نہیں ملتا ہے اور پھر وہ کھانے کی تلاش میں انسانی آبادیوں کا رُخ کرتے ہیں۔ اس مسئلے کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ جنگلی جانوروں کے ساتھ برتاو کو لیکر لوگوں کے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے یہاں جوں ہی کسی بستی میں کوئی جنگلی جانور دیکھا جاتا ہے تو سینکڈوں کی بھیڈ اس جانور کے پیچھے دوڈتی ہے اور اپنی جان بچانے کے لئے وہ جانور انسانوں پر حملہ کرتا ہے ۔

بات اگر جموں کی کی جائے تو اس ڈویژن کے مضافاتی علاقوں میں بھی جنگلی جانور اکثر انسانی بستیوں کا رُخ کرتے ہیں تاہم حالیہ کچھ ایام میں اب یہ جنگلی جانور جموں شہر میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں اور اس وجہ سے جموں شہر کے لوگوں میں خوف و دہشت میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ جنگلی جانوروں کی دیکھ ریکھ کے لئے جموں کشمیر یو ٹی میں وائلڈ لائف کا محکمہ موجود ہے تاہم لوگوں میں جانکاری کا نہ ہونا اور عملے کی کمی کی وجہ سے اس طرح کی صورت حال اکثر و بیشتر سنگین رُخ اختیار کر لیتی ہے جموں کے گاندھی نگر میں کل پیش آئے اسی نوعیت کے ایک واقعے میں ایک تیندوے نے تقریبا چار گھنٹے تک کہرام مچایا ۔


اس واقعے میں تیندوے کے حملے میں تین لوگ زخمی ہوگئے جب کہ کئی  گھنٹوں تک پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول رہا ۔ اس دوران لوگوں کی کافی بھیڑ بھی جمع ہوگئی تھی جبکہ وائلڈ لائف محکمے کے اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد اس تیندوے کو قابو میں کرلیا ۔ کہا جارہا ہے کہ دو دن قبل جموں کے بہو فورٹ علاقے میں بھی ایک تیندوے کو دیکھا گیا تھا ۔تاہم یہاں وہ تیندوا فوری طور پر بستی سے بھاگ گیا تھا ۔ اب جب جنگلی جانور جموں شہر میں بھی پہنچنے لگے ہیں لوگ یہ سوال اُٹھانے لگے ہیں کہ کیونکہ جنگلی جانور اب پہاڑی علاقے کے ساتھ ساتھ شہروں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں۔


جموں شہر میں مسلسل اس طرح واقعات پیش آنے کے بعد لوگوں میں خوف و ڈر کا پیدا ہونا ایک قدرتی عمل ہے تاہم لوگ انتظامیہ خاص کر وائلڈ لائف محکمے سے یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ان محرکات کا پتہ لگایا جائے جس وجہ سے جنگلی جانور اب جموں شہر میں بھی پہنچنے لگے ہیں تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 07, 2021 10:41 AM IST