உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑ لیا

    جموں وکشمیر: بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑ لیا

    جموں وکشمیر: بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑ لیا

    کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑ لیا یے۔ گذشتہ شام محکمہ کے عملے نے تیندوا کے بچہ کو ڈورو علاقہ میں پکڑلیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ کئی ماہ سے تیندووں کا حملہ جاری ہے۔ اسی درمیان محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑلیا یے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بڈگام: کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑ لیا یے۔ گذشتہ شام محکمہ کے عملے نے تیندوا کے بچہ کو ڈورو علاقہ میں پکڑلیا۔ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ کئی ماہ سے تیندووں کا حملہ جاری ہے۔ اسی درمیان محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوا کے ایک بچہ کو پکڑلیا یے۔ مذکوہ محکمہ کے عملے نے گذشہ شام تیندوا کے بچہ کو پکڑلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع لنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران تیندوا کا بچہ پکڑا گیا۔

    محکمہ وائلڈ لائف نے اس تیندوے کے بچے کو ڈورو میں ہی پنجرے میں ڈال دیا اور انہوں نے امید ظاہرکی۔ تیندوا کے بچہ کی ماں شاید اس کی تلاش میں آئے، جس کے بعد اسے بھی پکڑا جا سکتا ہے۔ لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیندوا کے بچے کو پکڑنے کے بعد انہیں کچھ حد تک راحت ضرور ملے گی۔ اگر مزید ایسی کاروائی کی جاتی ہے تو دیگر تیندوے کو بھی پکڑا جاسکتا ہے۔

    محکمہ وائلڈ لائف نے اس تیندوے کے بچے کو ڈورو میں ہی پنجرے میں ڈال دیا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ تیندوا کے بچہ کی ماں شاید اس کی تلاش میں آئے، جس کے بعد اسے بھی پکڑا جا سکتا ہے۔
    محکمہ وائلڈ لائف نے اس تیندوے کے بچے کو ڈورو میں ہی پنجرے میں ڈال دیا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ تیندوا کے بچہ کی ماں شاید اس کی تلاش میں آئے، جس کے بعد اسے بھی پکڑا جا سکتا ہے۔


    واضح رہے کہ ان دنوں بڈگام کے مختلف علاقوں میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں اور اب تک دو لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے، لیکن اب محکمہ وائلڈ لائف کے عملے متحرک ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیندوا کے بچے کو پکڑنے کے بعد انہیں کچھ حد تک راحت ضرور ملے گی۔ اگر مزید ایسی کارروائی کی جاتی ہے تو دیگر تیندوے کو بھی پکڑا جاسکتا ہے۔ واضح رہے ان دنوں بڈگام کے مختلف علاقوں میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں اور اب تک دو لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے، لیکن اب محکمہ وائلڈ لائف کے عملے متحرک ہو گئے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: