ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اپنی پارٹی بھی دفعہ 370پرکرے گی بات،سید الطاف بخاری آل پارٹی میٹنگ میں کریں گےشرکت

اپنی پارٹی ابھی تک یہ کہتی رہی ہے کہ دفعہ 370پر جموں کشمیرکی سیاسی جماعتوں کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ اُنکےیہ قانون پارلیمنٹ کا ہے اور اس کو پارلیمنٹ نے ہی ختم کیا ہے۔ پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کئی مرتبہ میڈیاکو بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اس معاملے کو لیکرعوام کا استحصال کررہی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اپنی پارٹی بھی دفعہ 370پرکرے گی بات،سید الطاف بخاری آل پارٹی میٹنگ میں کریں گےشرکت
پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میرودیگردیکھے جاسکتے ہیں

جموں کشمیر اپنی پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کے علاوہ دفعہ 370پر بھی بات کرے گی۔ سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے جنرل سیکرپٹری رفیع احمدمیر نے کہا کہ اپنی پارٹی دفعہ 370کے معاملے پر عوام میں انتشار کو ختم کرنے کے لئے چاہئیے گی کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں جو معاملہ زیر سماعت ہے

اُس میں سُرعت لائی جائے تاکہ یہ معاملہ صاف ہوجائے۔


اپنی پارٹی ابھی تک یہ کہتی رہی ہے کہ دفعہ 370پر جموں کشمیرکی سیاسی جماعتوں کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ اُنکےیہ قانون پارلیمنٹ کا ہے اور اس کو پارلیمنٹ نے ہی ختم کیاہے۔ پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کئی مرتبہ میڈیاکو بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اس معاملے کو لیکرعوام کا استحصال کررہی ہے۔



پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا کہ پارٹی کے صدرسید الطاف بخاری وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لئے دہلی
جائیں گے۔ پارٹی جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے ہر معاملے پر بات ہوگی۔ انہوں نے
جموں کشمیر کے پشتنی باشندوں کے لئے نوکریوں اور زمین کے تحفظ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی نے یہ معاملہ پہلے بھی مرکزی سرکار کے ساتھ اُٹھایا ہئے اور کچھ حد تک ان کے تحفظ پر کامیابی ملی ہے لیکن وہ چاہیں گے کہ اس کو مزیدمستحکم کیا جائے۔

رفیع احمد میر نے کہا 5اگست 2019کا ‏ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر جیسے ایک بے دست و پایو ٹی بن گئی ہئے اور ان حالات پر بھی بات کی جائے گی تاکہ عوام کو جمہوریت کی طاقت سے نوازا جائے
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 22, 2021 03:29 PM IST