اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر کی خواتین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار، اگنی ویر اسکیم کے تحت بھرتی مم میں لے رہی ہیں ٹریننگ

    جموں و کشمیر کی خواتین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار، اگنی ویر اسکیم کے تحت بھرتی مم میں لے رہی ہیں ٹریننگ

    جموں و کشمیر کی خواتین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار، اگنی ویر اسکیم کے تحت بھرتی مم میں لے رہی ہیں ٹریننگ

    Jammu and Kashmir : اگنی ویر اسکیم کے تحت اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ملک کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے سامنے آرہی ہیں اور پہلی مرتبہ خواتین نے اس طرح کا جرت مندانہ فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ملک کی خدمت کرسکیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : اگنی ویر اسکیم کے تحت اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ملک کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے سامنے آرہی ہیں اور پہلی مرتبہ خواتین نے اس طرح کا جرت مندانہ فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ملک کی خدمت کرسکیں۔ جوش و جذبے سے سرشار یہ خواتین تربیت حاصل کررہی ہیں ۔ خواتین کا ماننا ہے کہ  وہ اس اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہو کر نہ صرف روزگار کماسکتی ہیں بلکہ اپنے ملک کی خدمت کرنے کا ان کا خواب بھی پورا ہوگا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیر کے متعدد علاقوں میں مارا چھاپہ، جانئے کیوں


    واضح رہے کہ  آج تک فوج کی اگنی ویر اسکیم کے تحت ابھی تک مرد سامنے آرہے تھے، لیکن اب مردوں کے ساتھ ساتھ  جموں و کسمیر کی خواتین بھی اگنی ویر اسکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ کپوارہ ضلع میں تیس لڑکیاں اس اسکیم کے تحت ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: عمران ہاشمی کے فلم کرو پر پتھر پھینکنے والے شرپسند کو پولیس نے کیا گرفتار


    فوج کے ایک سوساٹھ ٹی اے نے اس کی ذمہ داری لی ہے اور ان لڑکیوں کو اس اسکیم میں جانے کیلئے تربیت دی جارہی ہے  ۔ یعنی اب کشمیری لڑکیاں بھی روزگار کے ساتھ ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے سامنے آرہی ہیں۔

    لڑکیوں کا کہنا ہے کہ خوشی کے ساتھ اس بھرتی مم میں حصہ لی رہی ہیں اور مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنا چاہتی ہیں ۔ وہ دل سے ملک کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے فوج میں بھرتی ہونا چاہتی ہیں۔ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بچوں کو دل سے فوج میں جانے کی اجازت دی ہے اور ملک کیلئے خدمت کرنے کا موقع ان بچیوں کو ملا گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: