உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: خانپور علاقہ میں واقع 'جمبو' چڑیا گھر کا کام تقریبا 70 فیصد مکمل، حکام کا جلد کھولنے پر غور

    جموں و کشمیر: خانپور علاقہ میں واقع 'جمبو' چڑیا گھر کا کام تقریبا 70 فیصد مکمل، حکام کا جلد کھولنے پر غور

    جموں و کشمیر: خانپور علاقہ میں واقع 'جمبو' چڑیا گھر کا کام تقریبا 70 فیصد مکمل، حکام کا جلد کھولنے پر غور

    Jammu and Kashmir : جمبو چڑیا گھر شمالی ہندوستان میں سب سے بڑا چڑیا گھر قرار دیا جاتا ہے ۔ نگروٹا کے خانپور علاقے میں واقع 'جمبو' چڑیا گھر پر تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جب کہ حکام جلد ہی اسے عوام کے لئے کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں : جمبو چڑیا گھر شمالی ہندوستان میں سب سے بڑا چڑیا گھر قرار دیا جاتا ہے ۔ نگروٹا کے خانپور علاقے میں واقع 'جمبو' چڑیا گھر پر تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جب کہ حکام جلد ہی اسے عوام کے لئے کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔  حکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مذکورہ چڑیا گھر منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا اور جموں شہر کے مضافات میں خانپور نگروٹہ میں واقع جموں جمبو چڑیا گھر میں سیاحت کے شعبے کو بہت زیادہ فروغ دینے والا ہے۔ ان دنوں اس منصوبے پر کام زوروشور سے جاری ہے۔ اس پورے پروجیکٹ پر 64 کروڑ سے زیادہ لاگت آئے گی اور یہ پورے شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر بننے جا رہا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس چڑیا گھر میں رائل بنگال ٹائیگر اور ایشیاٹک شیر سمیت جانوروں کی 27 مشہور نسلیں ہوں گی۔ اس میں رات کے جانوروں کا گھر اور تتلی پارک بھی ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس چڑیا گھر کو مکمل کرنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر چکی ہیں ۔ لیکن اب حکام یقین دلاتے ہیں کہ یہ پورا پروجیکٹ مارچ 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ سریش کمار گپتا، چیف وائلڈ لائف وارڈن، جموں، نے کہا کہ اس چڑیا گھر پر کام زوروں پر ہے۔ چڑیا گھر کا منصوبہ مالی بحران کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور اس کی تکمیل کے لیے 2019 میں کام دوبارہ شروع ہوا تھا اور اب یہ دوبارہ پٹری پر آ گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : تختی پر لکھنے کی روایت کو اس سرکاری اسکول کے تین اساتذہ رکھتے ہوئے قائم


    یہ بھی پڑھئے: سرینگر میں اپنی پارٹی کا اجلاس، الطاف بخاری نے ریاستی درجہ بحال کرنے پر دیا زور 


    شہر کے بانی بادشاہ جمبو لوچن کے نام سے منسوب جمبو چڑیا گھر میں زہریلے اور غیر زہریلے سانپوں کی میزبانی کرنے والے رینگنے والے چیمبر بھی ہوں گے۔ سریش کمارنے کہا کہ زائرین کے گھومنے پھرنے کے لئے چڑیا گھر میں بیٹری سے چلنے والی کاریں اور سائیکلیں ہوں گی۔ یہ سہولت شہر میں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوگی۔ سریش کمار گپتا، چیف وائلڈ لائف وارڈن کا مزید کہنا تھا کہ اس چڑیا گھر میں بہت سی منفرد خصوصیات ہوں گی۔

    چیف وائلڈ لائف وارڈن نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ یقینا بڑی تعداد میں سیاحوں اور یاتریوں کو راغب کرے گا، جن میں وشنو دیوی کے یاتری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ چڑیا گھر قومی شاہراہ پر واقع ہے، اس لئے اسے عام لوگوں کے لئے کھولے جانے کے بعد اس میں زائرین اور سیاحوں کا زبردست رش دیکھنے کو ملے گا۔ اس سے یقیناً جموں کی معیشت کو فروغ ملے گا اور مجموعی طور پر نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: