ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ڈل جھیل پر ایک سال بعد لوٹی رونق ، سیاحتی شعبہ کو وزیراعظم کے ووکل فار لوکل نعرہ سے کافی امیدیں

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کچھ پروگرام منعقد کئے تھے ۔ لہذا ہر شخص ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کی کوشش میں مگن رہا ۔ تاکہ یہاں سے پوری دنیا کو یہ پیغام جائے کہ کشمیر کے سحر انگیز نظارے ان کی مہمان نوازی کرنے کو بیتاب ہیں ۔

  • Share this:
ڈل جھیل پر ایک سال بعد لوٹی رونق ، سیاحتی شعبہ کو وزیراعظم کے ووکل فار لوکل نعرہ سے کافی امیدیں
ڈل جھیل پر ایک سال بعد لوٹی رونقیں ، سیاحتی شعبہ کو وزیراعظم کے ووکل فار لوکل نعرہ سے کافی امیدیں

کشمیر کی روایتی موسیقی پر مچلتی لہریں ، ،کشتی بانوں کے کھلے کھلے چہرے، شکارا والے اور آبی کھیلوں سے وابستہ درجنوں کھلاڑی اپنے اپنے کرتب دکھانے میں مشغول ،ہر کوئی عجلت میں، شاید پھر موقع ملے نہ ملے۔ جی ہاں یہ نظارہ تھا شہرہ آفاق ڈل جھیل کا ہے ۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کچھ پروگرام منعقد کئے  تھے ۔ لہذا ہر شخص ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کی کوشش میں مگن رہا ۔ تاکہ یہاں سے پوری دنیا کو یہ پیغام جائے کہ کشمیر کے سحر انگیز نظارے ان کی مہمان نوازی کرنے کو بیتاب ہیں ۔


پچھلے سال اگست میں جب سرکار نے دفعہ 370 کو کالعدم کرنے کا منصوبہ بنایا تو پہلے تمام سیاحوں کو کشمیر سے باہر نکالا گیا ۔ رہی سہی کسر اب کرونا وائرس نے پوری کردی ہے ۔ اگست 2019 سے کشمیر کے سیاحتی مراکز زیادہ تر سنسان پڑے ہیں ۔ سکریٹری ٹورزم سرمد حفیظ نے بتایا کہ وہ کئی پروگرام منعقد کروانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ تاکہ ایک پیغام باہر جائے کہ کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ ہے ۔


المی یوم سیاحت کے موقع پر جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کچھ پروگرام منعقد کئے تھے ۔
المی یوم سیاحت کے موقع پر جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کچھ پروگرام منعقد کئے تھے ۔


انھوں نے کہا کہ یہاں پر کووڈ19 سے نمٹنے کے لئے اور قواعد و ضوابط کا پورا خیال رکھا جارہا ہے ۔ حالانکہ کشمیر میں سیاحت سے وابستہ لوگ زیادہ تر بیرونی ممالک کے سیاحوں کے منتظر رہتے ہیں ، لیکن عالمی سطح پر جس طرح کے حالات ہیں ، ان میں بیرونی ممالک کے سیاحوں کی زیادہ امید نہیں ہے ، لیکن سیاحت کے شعبہ سے وابستہ لوگ اندرون ملک سے آنے والے سیاحوں سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر فاروق احمد نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا Vocal for Local کا نعرہ سیاحت کے لئے ایک نوید بن کے آسکتا ہے ، کیونکہ ان کے مطابق ملک میں جب بھی لوگ کہیں سیر کرنے کے بارے میں سوچیں گے تو کشمیر ان کی پہلی پسند ہوگی ۔ فاروق احمد نے بتایا گلمرگ کی اونچی پہاڑیوں پر سال کی پہلی برفباری ہونا ایک خوشخبری ہے اور اس برفباری کے ساتھ ہی ٹریول ایجنٹوں کے دفاتر کی ٹیلی فون گھنٹیاں بجنے لگی ہیں ، جو ایک نیک فال ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 27, 2020 07:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading