نئی دہلی: ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصور وار قرار دیئے جاچکے علیحدگی پسند لیڈر یٰسین ملک کو آج اس کے گناہوں کی سزا مل سکتی ہے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے علیحدگی پسند لیڈر یٰسین ملک کی سزا کی مدت پر آج یعنی بدھ کو سماعت پوری کرلی۔ اب عدالت ساڑھے تین بجے (3.30 بجے) یٰسین ملک کی سزا پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ سماعت کے دوران این آئی اے نے یٰسین ملک کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل یٰسین ملک کو بھاری سیکورٹی کے درمیان عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا اور یٰسین ملک نے دہشت گردی کے فنڈنگ معاملے میں سبھی الزامات کو قبول کرلیا تھا، جن میں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کے تحت الزام بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پٹیالہ ہاوس کورٹ کے اسپیشل جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو یٰسین ملک کو قصوروار قراردیا تھا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو اس کی مالی حالت کا تخمینہ لگانے کو کہا تھا، تاکہ اس پر عائد کئے جانے والے جرمانے کو مقرر کیا جاسکے۔ اتنا ہی نہیں، عدالت نے یٰسین ملک کو بھی اپنی جائیداد کے بارے میں ایفیڈیوٹ دینے کو کہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یٰسین ملک کو بیشتر سزا کے طور پر سزائے موت، جبکہ کم از کم سزا کے طور پر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔Baramulla Encounter: بارہمولہ تصادم میں ہندوستانی فوج نے تین پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا، ایک جوان شہیدیٰسین ملک کے علاوہ کون کون ہیں قصور وارعدالت نے ماضی میں فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، شبیر شاہ، مسرت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر کھانڈے، راجا معراج الدین کلول، بشیرا حمد بھٹ، ظہور احمد شاہ وٹالی، شبیر احمد شاہ، عبدالراشد شیخ اور نول کشور کپور سمیت کشمیری علیحدگی پسند لیڈران کے خلاف رسمی طور پر الزامات طے کئے تھے۔
ٹیرر فنڈنگ کا معاملہلشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید اور حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی، جنہیں معاملے میں بھگوڑا مجرم بتایا گیا ہے۔ یہ معاملہ حافظ سعید اور حریت کانفرنس کے اراکین سمیت علیحدگی پسند لیڈروں کی مبینہ سازش سے متعلق ہے، جنہوں نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین، دختران ملّت، لشکر طیبہ اور دیگر کے سرگرام اراکین کے ساتھ حوالہ سمیت مختلف قانونی ذرائع سے ملک وبیرون ملک سے رقم جمع کرنے کی سازش کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔