ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا وائرس کے سبب جموں میں یوگا ہورہا ہے مقبول، تمام عمر کےلوگ یوگا کلاسوں میں کر رہے ہیں شرکت

ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر یوٹی میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، تو اسی بیچ جموں میں پچھلے کچھ ماہ سے یوگا تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے سبب جموں میں یوگا ہورہا ہے مقبول، تمام عمر کےلوگ یوگا کلاسوں میں کر رہے ہیں شرکت
کورونا وائرس کے سبب جموں میں یوگا ہورہا ہے مقبول

جموں: کورونا وائرس کے سبب جموں میں یوگا دن بہ دن مقبول ہوتا جارہا ہے۔ یوگا کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے کے بعد جہاں پورے عالم میں لوگ یوگا کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کرچکے ہیں۔ وہیں یوگا کو عالمی منظر نامے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے کلیدی رول نبھایا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کے معروف یوگا گرو بابا رام دیو نے یوگا کو عوامی سطح پر مقبول بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ اب جب کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر یوٹی میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، تو اسی بیچ جموں میں  پچھلے کچھ ماہ سے یوگا تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔


مقامی لوگوں کے مطابق کورونا وائرس سے پہلے وہ دن بھر اپنی اپنی سرگرمیوں میں مشغول رہتے تھے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد صبح کے وقت مارننگ واک بھی کرتے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اب تمام لوگ گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تمام عمرکے لوگ یوگا کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ جموں کی سپنا جین نامی ایک عورت کا کہنا تھا کہ موجودہ خوف کے ماحول میں یوگا ان کے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے۔


سپنا جین کے مطابق اب جبکہ اسکول بھی بند ہیں اور زندگی کی تمام تر سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ ایسے میں یوگا ان کو تناو کو دور کرنے کےلئے کارگر ثابت ہورہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماہرین بھی کافی عرصے سے اس بات کی وکالت کر رہے ہیں کہ موجودہ حالات میں انسان کو ذہنی طور پر مستحکم رہنا ہے اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے کوشاں رہنا ہے تو ایسے میں عام حالات کے مقابلے میں یوگا ہر ایک کے لئے کچھ زیادہ ہی سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 22, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading