உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کووڈ کے بعد قوت مدافعت بڑھانے اور دیگر بیماریوں کو دور رکھنے میں یوگا کارگر ثابت ہوا: بھارتی پروین

    J&K News:  کووڈ کے بعد قوت مدافعت بڑھانے اور دیگر بیماریوں کو دور رکھنے میں یوگا کارگر ثابت ہوا: بھارتی پروین

    J&K News: کووڈ کے بعد قوت مدافعت بڑھانے اور دیگر بیماریوں کو دور رکھنے میں یوگا کارگر ثابت ہوا: بھارتی پروین

    Jammu and Kashmir : مرکزی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا ہے کہ یوگا نے کووڈ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کی قوت مدافعت بڑھانے میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : مرکزی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا ہے کہ یوگا نے کووڈ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کی قوت مدافعت بڑھانے میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ جبکہ وزیر اعظم کے جامع پروگرام کے تحت یوگا کو مستقبل میں گھر گھر پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ مٹن اننت ناگ کے قدیم سوریہ مندر میں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کے دوران بھارتی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈایریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق راتھر، سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر ایم وائی زاگو، جی ایم سی پرنسپل ڈاکٹر طارق سید قریشی، ڈی ڈی سی اننت ناگ کے چیئرمین محمد یوسف گورسی، میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ و دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پلوامہ میں این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری، جانئے کیا ہے وجہ


    یوگا کے اس میگا پروگرام کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک افراد نے شرکت کی اور مختلف یوگ آسن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں سے یوگا کو معمول کی زندگی کا ایک حصہ بنانے کی تلقین کی گئی۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یوگا صدیوں سے ہندوستان کے یکساں تمدن و تہزیب اور ثقافت کی عکاسی کرتا آیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے اس عظیم ورثے کو دنیا تک پہنچایا ہے اور مستقبل میں یوگا کو پوری دنیا میں پھیلایا جائے گا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جموں شہر میں زبردست احتجاج، کئی افراد کو پولیس نے کیا گرفتار


    مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا ہے کہ سالانہ شری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تمام طبی انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے۔ جبکہ اس بار مختلف پڑاوؤں پر قائم بیس اسپتالوں میں آکسیجن بیڈس کی تعداد میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    مارٹن سوریہ مندر مٹن میں حاضری دینے کے دوران انہوں نے کہا کہ یاتریوں کیلئے سرکار نے دیگر انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی کاوشوں کے تحت اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا بڑے ہی احسن طریقے سے اختتام ہوگی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: