உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: نوجوان کرکٹر عمران ملک آئی پی ایل میں مچا رہا ہے دھوم، یوٹی کے عوام انہیں مستقبل قریب میں ٹیم انڈیا کا حصہ بننے کی لگا کررہے ہیں امید

    جموں وکشمیر: نوجوان کرکٹر عمران ملک آئی پی ایل میں مچا رہے ہیں دھوم

    جموں وکشمیر: نوجوان کرکٹر عمران ملک آئی پی ایل میں مچا رہے ہیں دھوم

    جموں وکشمیر کے نوجوان کرکٹر عمران ملک آئی پی ایل میں مچا رہے ہیں دھوم۔ یوٹی کے عوام انہیں مستقبل قریب میں ٹیم انڈیا کا حصہ بننے کی لگا رہے ہیں۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: آئی پی ایل 2022 کا ذکر ہو اور ان مقابلوں میں شریک جموں وکشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک کا ذکر نہ کیا جائے تو انصاف نہیں ہوگا۔ پہلے پنجاب ٹیم اور پھر گجرات ٹائٹنس کے خلاف میچ میں بدھ کے روز 5 وکٹیں حاصل کرنے سے عمران ملکی سطح پر خوب سرخیاں بٹور رہے ہیں۔  سن رائزیرس حیدرآباد ٹیم میں شامل اس طوفانی گیند باز کی کارکردگی کی قومی سطح پر خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔

    ملک کے معروف کرکٹر اور اس کھیل کے محب لوگ عمران کو ایک کامیاب تیز گیند باز کے طور گردانتے لگے ہیں جموں کے چھنی ہمت علاقے میں ایک متوسط خاندان میں جنم لینے والے اس مایہ ناز گیند باز کی جہاں قومی سطح پر اس کی کارکردگی کی ستائش ہورہی ہے وہی ان کے آبائی وطن جموں وکشمیر کے عوام،ان کے والدین اور رشتہ دار عمران کی اس کارکردگی سےپر مسرت دکھائی دے رہے ہیں۔

    عمران ملک کے والد عبدالرشید ملک کاکہناہے کہ انہیں یہ بھروسہ تھا کہ ان کا ہونہار بیٹا کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوگالیکن ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ عمران اتنی جلدی بلندیوں کو چھو لے گا۔ نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عبدالرشید ملک نےکہا،" میں سب سے پہلے جموں وکشمیر اور ملک بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عمران کو اتنا پیار دیا اور اس کے کھیل کو سراہا۔عمران نے آئی پی ایل میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس سے میں اور ہمارے رشتہ داروں کو مسرت ہوئی ہے۔میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ مستقبل میں مزید محنت کریں اور بھارتی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بناکر جموں وکشمیر اور ملک کا نام روشن کرے" عمران ملک کے چچا نظیر احمد ملک نے کہاکہ عمران کافی محنتی نوجوان ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ مزید محنت کرکے آنے والے وقت میں جموں وکشمیر اور ملک کا نام مزید کریں گے۔"عمران کافی محنتی نوجوان ہے اور وہ اپنی محنت سے ہی آئی پی ایل تک پہنچنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے مستقبل قریب میں ٹیم انڈیا کا حصہ بنیں گے۔"

    عمران ملک کے آبائی علاقے چھنی ہمت کے لوگوں کاکہناہے آئی پی ایل میں اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انہوں نے علاقے کے لوگوں کاسرفخر سے اونچا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران کی بہترین کھیل سے نہ صرف وہ بلکہ جموں وکشمیر کے لوگ فخر محسوس کررہے ہیں۔ عمران کی اس قابل ستائش کھیل سے جموں وکشمیر کے کئی نوجوان ان کے شیدائی بن گئے ہیں اور وہ انہیں ایک رول ماڈل کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں ایک مقامی نوجوان ماجد احمد جو بنیادی طور پر کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھتا ہے لیکن گزشتہ چند برسوں سے چھنی ہمت میں رہائش پذیر ہیں نے نیوز18اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،"مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ عمران نے کھیل میں اتنا اچھا مظاہرہ کیا میں تو پہلے سے ہی ان کا فین تھا تاہم گجرات ٹائیگرس کے خلاف میچ میں انہوں نے جس بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیاوہ لاجواب ہے میں تو یہی کہوں گا ، جیو عمران جیو عمران جیو عمران" اسی علاقے کے ایک اور باشندے وجے کمار کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے اس علاقے میں صرف اور صرف عمران ملک کی کامیاب گیند بازی کا ذکر ہو رہا ہے۔

    نیوز 18 اردو کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا،" جس طریقے سے عمران ملک نےتیز گیند بازی کا اپنا جلوہ دکھایا اس سے اس علاقے کے سبھی لوگ بلا مذہب وملت فخر محسوس کررہے ہیں۔" اسی علاقے میں رہائش پذیر ایک اور نوجوان دانش کا کہناہے کہ عمران ملک کی یہ کارکردگی جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی سوچ پر ایک مثبت اثر ڈالے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران کی اس کامیابی سے جموں وکشمیر کے نوجوان نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی اپنا لوہا منوانے کی ترغیب پائیں گے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: