ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اس نوجوان استاد نے کورونا وائرس میں اس طرح کی لوگوں کی خدمت، بن گیا مثال، اب تک کیا پانچ مرتبہ خود کا کراچکا ہے کورونا ٹیسٹ

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے منزگام علاقے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ٹیچر منظور احمد لاوے کا نام صف اول کے مجاہدوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جو آج بھی اپنی صحت اور جان و مال کی پرواہ کئے بغیر کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اس نوجوان استاد نے کورونا وائرس میں اس طرح کی لوگوں کی خدمت، بن گیا مثال، اب تک کیا پانچ مرتبہ خود کا کراچکا ہے کورونا ٹیسٹ
جموں وکشمیر: اس نوجوان استاد منظور احمد لاوے نے کورونا وائرس میں اس طرح کی لوگوں کی خدمت

ظہور رضوی


کولگام: کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری کا نام سنتے ہی ہرکسی کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں، جہاں دنیا بھر اور پورے ملک میں اس مہلک بیماری نے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا، وہیں ایسے مریضوں کے آس پاس بھٹکنے اور ان سے میل جول رکھنے میں بھی لوگ کتراتے ہیں،  مگر دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں، جو آج بھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ایسے لوگوں کی خدمت کرنے میں وہ پیش پیش رہتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے منزگام علاقے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ٹیچر منظور احمد لاوے کا نام صف اول کے مجاہدوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جو آج بھی اپنی صحت اور جان و مال کی پرواہ کئے بغیر کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ منظور احمد لاوے مارچ  2020 میں ہوے لاک ڈاون کے شروعاتی دور میں ہی اس مہم سے جُڑ گئے۔


انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے منظور احمد کو کووڈ-19 کوارنٹائن سینٹروں میں تعینات کیا اور اس طرح انہوں نے نصف درجن سے زاید کوارنٹائن سینٹروں اور کووڈ-19 اسپتالوں میں کام کیا۔ منظور احمد نے اس دوران کووڈ-19 مریضوں سے میل جول رکھا، ان کی تیمارداری کی بلکہ ان سے نفسیاتی اور جسمانی طور پر بھی قریب ہوئے جبکہ انہیں کبھی بھی کسی طرح کا ڈر محسوس نہیں ہوا۔ منظور احمد لاوے نے اپنی عید بھی کووڈ-19 مریضوں کے ساتھ منائی جبکہ کئی ماہ تک اپنے گھر والوں کا چہرہ بھی نہیں دیکھا جبکہ منظور احمد کا  اس بیچ 5 مرتبہ کورونا وایرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ہر مرتبہ منفی آیا اور اس طرح منظور احمد کا حوصلہ مزید بڑھ گیا اور اس نے مریضوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی۔ منظور احمد کے مطابق کووڈ-19 مریضوں کا علاج معالجہ کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرنا لازمی بات ہے، جس سے ان کے اندر ایک اعتماد پیدا ہو جاتا ہے اور انہیں سماج کا حصہ تصور کرتے ہوئے انہیں سماجی برابری کا موقع فراہم کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔


انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے منظور احمد کو کووڈ-19 کوارنٹائن سینٹروں میں تعینات کیا اور اس طرح انہوں نے نصف درجن سے زاید کوارنٹائن سینٹروں اور کووڈ-19 اسپتالوں میں کام کیا۔
انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے منظور احمد کو کووڈ-19 کوارنٹائن سینٹروں میں تعینات کیا اور اس طرح انہوں نے نصف درجن سے زاید کوارنٹائن سینٹروں اور کووڈ-19 اسپتالوں میں کام کیا۔


واضح رہے کہ منظور احمد نے بلا مذہب و ملت اپنے ہی علاقے میں واقع ماتا کھیر بھوانی استھان منزگام کو بھی سینیٹائز کرنے کا عمل شروع کیا اور اس پوتر استھان کو صاف و پاک رکھنے میں پہل کی بلکہ یہی نہیں منظور احمد نے کووڈ-19 کے دوران ہوئی اموات کی آخری رسومات، نماز جنازہ اور دیگر امور کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کو جانکاری فراہم کی اور ایسے معاملوں میں پیش پیش رہے اور اس طرح دوسرے اضلاع میں بھی یہ کام انجام دیئے۔ انسانی جذبے سے سرشار منظور احمد کا کہنا ہےکہ اس نے اپنی جان اور صحت کو کبھی ترجیح نہیں دی بلکہ مریضوں کی خدمت کرنا ہی اب ان کا مشن بن گیا ہے۔

منظور احمد کا اس بیچ 5 مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ہر مرتبہ منفی آیا اور اس طرح منظور احمد کا حوصلہ مزید بڑھ گیا اور انہوں نے مریضوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی۔
منظور احمد کا اس بیچ 5 مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ہر مرتبہ منفی آیا اور اس طرح منظور احمد کا حوصلہ مزید بڑھ گیا اور انہوں نے مریضوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی۔


محکمہ تعلیم کے زونل ایجوکیشن آفیسر عطا محمد خان کا کہنا ہے کہ انہیں منظور احمد لاوے جیسے استاد پر فخر ہے اور ایسے جانفشانی سے کام کرنے والے ملازم اور رضا کار دنیا میں بہت کم ملتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ منظور احمد نے اپنے ایک پیغام میں محکمہ اور انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ اگر ضلع میں کوارنٹائن سینٹروں کی کمی محسوس ہوئی تو ان کا اپنا ذاتی مکان حاضر ہے۔ انسانی جذبے اور انسانی خدمت سے سرشار منظور جیسے افراد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ڈی سی کولگام شوکت اعجازبٹ کا کہنا ہے کہ منظور احمد لاوے ایک پُر عظم اور پُر اعتماد ٹیچر اور رضا کار ہیں اور ایسے لوگوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظوراحمد لاوے کے علاوہ ضلع میں اور بھی کئی افراد ہیں، جنہوں نے کووڈ-19 میں مثالی کام انجام دیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 20, 2020 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading