உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     کشمیری یوٹیوبر فیضل وانی گرفتار، Nupur Sharma پر بنایا تھا متنازعہ ویڈیو

    YouTuber Faisal Wani arrested for violent video on Nupur Sharma:دراصل فیضل وانی نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام پر توہین آمیز تبصرے کے خلاف ایک گرافک ویڈیو تیار کیا تھا۔ اس ویڈیو میں نوپور شرما کے پتلے کا سر کاٹتے دکھایا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وادی کشمیر کے یوٹیوبر فیضل وانی (YouTuber Faisal Wani) نے بی جے پی کی سابق ترجمان کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کی جس نے پیغمبر اسلام (Prophet Muhammad) کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ ان کی اس ویڈیو میں نوپور شرما کے ایک پتلے کا سر کاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ فیضل وانی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بڑھتے ہوئے تنازع کو دیکھتے ہوئے فیضل نے ویڈیو جاری کرنے پر لوگوں سے معافی مانگ لی اور ویڈیو کو چینل سے ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ فیضل کی اس ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

      دراصل فیضل وانی نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر سابق بی جے پی ترجمان کے ذریعے کئے گئے توہین آمیز تبصرہ کے بعد ان کا ایک گرافک ویڈیو تیار کیا تھا۔ اس ویڈیو میں ان کے پتلے کا سرکاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یوٹیوبر فیضل وانی کے اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ لوگوں نے ان کے اس ویڈیو کی جانکاری جموں وکشمیر پولیس کو بھی دے دی۔

      پولیس نے یوٹیوبرکو کیا گرفتار
      اس پرتشدد ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فیضل کو گرفتار کر لیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ یوٹیوبر نے یوٹیوب پر قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کیا تھا جو کہ عوامی امن کے خلاف ہے۔ ان کے اس ویڈیو سے عام لوگوں میں خوف اور تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ صفا کدل پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 505 اور 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
      Howrah Violence: شرپسندوں نے پولیس پر کیا پتھراؤ، کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ۔۔۔

      Mohammed Shami کی نئی کروزنگ پارٹنر کون؟ سامنے آئیں تصاویر، دیکھتے رہ گئے فینس

      کچھ لوگوں نے ان کی پوسٹ پر تنقید بھی کی اور پولیس سے فیضل وانی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اپنی پوسٹ پر تنازع بڑھتا دیکھ کر فضل وانی نے فوری طور پر لوگوں سے معافی مانگی اور ویڈیو کو چینل سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ فیضل نے جمعہ کو نوپور شرما پر یہ قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نے بنائی تھی لیکن میرا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے اور اگر کسی کو کسی طرح سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: