نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) کے اسپنر یجویندر چہل نے حال ہی میں اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بتایا ہے۔ یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) نے اسی سال اگست میں اپنی روکا سیریمنی کی تصویریں شیئرکرکے اپنے ریلیشن شپ کی جانکاری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ یجویندر چہل کی منگیتر دھنشری ورما (Dhanashree Verma) کوریو گرافر ہونے کے علاوہ ایک ڈاکٹر اور یوٹیوبر بھی ہیں۔ یجویندر چہل کی منگنی سے پہلے دھنشری ورما کے ساتھ کئی زوم شیسنس میں سرگرم نظر آئے ہیں۔ فی الحال دھنشری ورما، یجویندر چہل کے ساتھ آئی پی ایل کے لئے دبئی میں ہیں اور آر سی بی کی حمایت کر رہی ہیں۔
رائل چیلنجرس بنگلور کے آفیشیل انسٹا گرام پیج سے یجویندر چہل اور دھنشری ورما کے انٹرویو کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں یجویندر چہل دھنشری ورما کے ساتھ اپنی لو اسٹوری (پیار کی کہانی) بتا رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران یجویندر چہل نے بتایا کہ کس طرح ڈانس کلاس کے دوران ان کی اور دھنشری ورما کی دوستی اور پیار آگے بڑھا۔
یجویندر چہل نے ویڈیو میں بتایا کہ میں اپنے بچپن سے ہی ڈانس سیکھنا چاہتا تھا۔ بھانگڑا اور سب کچھ۔ ایک دوسرے کو جاننے کے دو ڈھائیماہ بعد میں نے اپنی فیملی کو اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں بتایا۔ دو ماہ کی ڈانس کلاس کے بعد میں نے اپنی فیملی کو بتایا کہ میں دھنشری ورما سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ وہیں، دھنشری ورما نے یجویندر چہل کو ڈانس میں 10 میں سے سات نمبر دیئے، کیونکہ یجویندر چہل کافی ایماندار اور محنتی ہیں۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) کا دوسرا ایلیمنیٹر سن رائزرس حیدرآباد (Sunrisers Hyderabad) اور رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں دھیمی شروعات کے بعد دوسرے مرحلے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سن رائزرس حیدرآباد نے پوائنٹ ٹیبل میں آر سی بی سے اوپر تیسرے مقام پر رہ کر پلے آف میں جگہ بنائی ہے۔ وہیں رائل چیلنجرس بنگلور چوتھے مقام پر ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔