چائلڈ پورنوگرافی پھیلانے کو لے کر 12 لوگ گرفتار ، 20 کے خلاف معاملہ درج

کیرالہ میں سوشل میڈیا کے توسط سے مبینہ طور پر چائلڈ پورنوگرافی پھیلانے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Oct 13, 2019 05:50 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 05:50 PM IST
چائلڈ پورنوگرافی پھیلانے کو لے کر 12 لوگ گرفتار ، 20 کے خلاف معاملہ درج

علامتی تصویر

کیرالہ میں سوشل میڈیا کے توسط سے مبینہ طور پر چائلڈ پورنوگرافی پھیلانے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 20 دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ کیرالہ پولیس کی سی سی ایس ای کے ذریعہ ریاست میں 21 مقامات پر چھاپہ ماری کئے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ سی سی ایس ای انٹرپول کی بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق یونٹ اور انٹرنیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرین کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے ۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق 12 اکتوبر کو صبح چھ بجے چھاپہ ماری کی کارروائی شروع ہوئی تھی جو اتوار کو تقریبا ایک بجے پوری ہوئی ۔ پولیس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کے پاس سے لیپ ٹاپ ، موبائل فون ماڈم ، ہارڈ ڈسک ، میموی کارڈ ، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک آلات برآمد کئے گئے ہیں ۔

Loading...

پولیس نے بتایا کہ جن وہاٹس ایپ پر چائلڈ پورنوگرافی پھیلائی جارہی تھی ، ان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ پولیس وہاٹس ایپ ، ٹیلی گرام اور فیس بک پر مختلف گروپوں پر سخت نگرانی رکھ رہی ہے ۔ انٹرپول کی مدد سے پولیس کے ذریعہ چلائی گئی یہ تیسری خاص مہم تھی ۔ اس سے پہلے اپریل اور جون میں بھی ایسی مہم چلائی گئی تھی ۔

Loading...