شرمناک ! پڑوس میں رہنے والی چار سال کی بچی کی 63 سال کے شخص نے کی آبروریزی

چھتیس گڑھ میں رائے پور ضلع کی پولیس نے چار سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کے الزام میں ایک 63 سال کے سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔

Oct 14, 2019 07:23 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 07:23 PM IST
شرمناک ! پڑوس میں رہنے والی چار سال کی بچی کی 63 سال کے شخص نے کی آبروریزی

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ میں رائے پور ضلع کی پولیس نے چار سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کے الزام میں ایک 63 سال کے سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ رائے پور ضلع کے سینئر پولیس افسر نے پیر کو بتایا کہ ضلع کے مندر ہسود تھانہ حلقہ میں چار سال کی بچی کی آبروریزی کے الزام میں پولیس نے کرشنا چنداکر کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ہفتہ کے روز کو جب بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی ، تبھی پڑوس میں رہنے والا چنداکر وہاں پہنچا اور بچی کو اپنے ساتھ لے گیا ۔ بعد میں جب بچی کی ماں نے اس کو روتے ہوئے دیکھا اور اس سے پوچھا تو بچی نے اپنی ساتھ پیش آئی اس واردات کے بارے میں بتایا ۔

Loading...

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ بچی کے اہل خانہ اتوار کو تھانہ پہنچے اور معاملہ درج کرایا ۔ اتوار کی رات کو پولیس نے چنداکر کو گرفتار کرلیا ۔ افسران نے بتایا نے میڈیکل جانچ میں بچی کی آبروریزی کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

پولیس افسر نے بتایا کہ چنداکر کو بچی کی آبروریزی کے معاملہ میں دفعہ 376 ، دفعہ 376 بی اور پاکسو ایکٹ 2012 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

Loading...