سہیلی کے ذریعہ بلایا گھر ، نشیلی دوا پلا کر کی آبروریزی اور پھر بنایا فحش ویڈیو ، لڑکی نے لگایا صحافی پر سنگین الزام

خاتون کے مطابق اس کی ایک سہیلی کے ذریعہ ملزم نے اس کو اپنے گھر پر بلایا تھا ۔ ملزم نے اس کے بعد اس کو نشیلی دوا پلاکر بیہوش کردیا اور اس کی آبروریزی کی ۔

Oct 13, 2019 06:25 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 06:25 PM IST
سہیلی کے ذریعہ بلایا گھر ، نشیلی دوا پلا کر کی آبروریزی اور پھر بنایا فحش ویڈیو ، لڑکی نے لگایا صحافی پر سنگین الزام

علامتی تصویر

راجستھان میں جودھپور پولیس کمشنریٹ کے مہامندر تھانہ میں ایک خاتون نے ایک ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ایک صحافی پر الزام لگایا ہے کہ اس صحافی نے نشیلی دوا پلا کر اس کی آبروریزی کی ۔ اس واردات کے بعد ملزم صحافی نے فحش ویڈیو بناکر اس کو بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی پر خاتون نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے ۔

خاتون کے مطابق اس کی ایک سہیلی کے ذریعہ ملزم نے اس کو اپنے گھر پر بلایا تھا ۔ ملزم نے اس کے بعد اس کو نشیلی دوا پلاکر بیہوش کردیا اور اس کی آبروریزی کی ۔ اس دوران ملزم نے اس کی فحش ویڈیو بھی بنا لی ۔ اس ویڈیو کے ذریعہ ملزم اس کو بلیک میل کررہا ہے ۔

Loading...

خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے اس ویڈیو کی خبر ٹی وی پر چلا کر اس کو بدنام کرنے کی دھمکی بھی دی اور خبر نہیں چلانے کے بدلہ میں اس سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ اس خاتون نے مہامندر تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ خاتون کی شکایت پر کیس درج ہوجانے کے بعد سے ملزم صحافی غائب ہے ۔ ڈی سی پی دھرمیندر سنگھ یادو نے بتایا کہ جلد ہی پولیس اس معمالہ کی حقیقت کا انکشاف کردے گی ۔

Loading...