پانچ بیویوں کے مہنگے شوق پورا کرنے کیلئے 50 لڑکیوں کو بنایا اپنا شکار ، کرتا تھا یہ کام

بیوی اور بچوں کے مہنگے شوق پورا کرنے کی کوشش میں وہ غلط کام کرنے لگا ۔ پھر اس کو ایک آئیڈیا آیا اور اس نے ایک گروپ بنالیا ۔ گروپ کی مدد سے وہ تعلیم یافتہ لڑکیوں کو نرس بنانے کا جھانسہ دینے لگا ۔

Oct 16, 2019 09:29 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 09:29 PM IST
پانچ بیویوں کے مہنگے شوق پورا کرنے کیلئے 50 لڑکیوں کو بنایا اپنا شکار ، کرتا تھا یہ کام

پانچ بیویوں کے مہنگے شوق پورا کرنے کیلئے 50 لڑکیوں کو بنایا اپنا شکار ، کرتا تھا یہ کام

جبل پور کے رہنے والے دلشاد نے ایک دو نہیں بلکہ پانچ لڑکیوں سے نکاح کیا ۔ سبھی سے ایک ایک ، دو دو بچے بھی ہیں ۔ لیکن جیسے جیسے پانچ بیوں والا کنبہ بڑھنے لگا تو دلشاد کو گھر چلانے میں مشکلات پیش آنے لگیں ۔ پانچ بیویوں کے مہنگے شوق کی وجہ سے اس کے گھر کی گاڑی پٹری سے اترتی چلی گئی ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دلشاد کنبہ چلانے کیلئے ٹھگی کرنے لگا ۔ ایس ٹی ایف کے ذریعہ پکڑے جانے سے پہلے دلشاد 50 لڑکیوں کے ساتھ ٹھگی کرچکا تھا ۔

دلشاد نے ایس ٹی ایف کو بتایا کہ اس کی پانچ بیویوں میں سے چوتھی بیوی جبل پور میں ایک نجی اسپتال چلاتی ہے ۔ باقی کی چار گھر پر رہتی ہیں ۔ بیوی اور بچوں کے مہنگے شوق پورا کرنے کی کوشش میں وہ غلط کام کرنے لگا ۔ پھر اس کو ایک آئیڈیا آیا اور اس نے ایک گروپ  بنالیا ۔ گروپ کی مدد سے وہ تعلیم یافتہ لڑکیوں کو نرس بنانے کا جھانسہ دینے لگا ۔ بھوپال کے ایمس میں نرس کے عہدہ پر نوکری دلانے کی بات کہہ کر وہ لڑکیوں کو اپنی جال میں پھنساتا تھا ۔ گروپ کے ایک رکن کی بیوی ایمس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر ہے ، اسی کا اس نے فائدہ اٹھایا۔

Loading...

ابھی تک ایس ٹی ایف نے جبل پور کے رہنے والے دلشاد خان اور بھوپال کے رہنے آلوک کمار بامنے کو گرفتار کیا ہے ۔ دیگر ملزمین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ بھوپال ایس ٹی ایف پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ ایک خاص حکمت عملی بناکر اس گروپ کو پکڑنے میں کامیابی ملی ۔ یہ گروپ نرس کے عہدہ پر بھرتی کرانے کے نام پر اب تک 50 سے زیادہ لڑکیوں سے لاکھوں روپے کی ٹھگی کرچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کو مسلسل شکایت مل رہی تھی کہ ایمس میں نرس کے عہدہ پر بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جارہی ہے ۔ ایس ٹی ایف کے پاس کئی لڑکیوں نے اس کی تحریری شکایت بھی کی تھی ۔

Loading...