شہید کی بیوہ کی سات سالوں تک چھ لوگوں نے کی آبروریزی ، لاکھوں روپے اور زیورات بھی لوٹے

راجستھان کے الور ضلع میں واقع کشن گڑھ میں ایک شہید کی بیوہ کی آدھے درجن لوگوں کے ذریعہ سات سالوں تک آبروریزی کا سسنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Oct 18, 2019 06:23 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 06:23 PM IST
شہید کی بیوہ کی سات سالوں تک چھ لوگوں نے کی آبروریزی ، لاکھوں روپے اور زیورات بھی لوٹے

شہید کی بیوہ کی سات سالوں تک چھ لوگوں نے کی آبروریزی ، لاکھوں روپے اور زیورات بھی لوٹے

راجستھان کے الور ضلع میں واقع کشن گڑھ گاس میں ایک شہید کی بیوہ کی آدھے درجن لوگوں کے ذریعہ سات سالوں تک آبروریزی کا سسنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس دوران ملزمین نے بیوہ کو زمین دلوانے کا جھانسہ دے کر اس سے لاکھوں روپے اور زیورات بھی اینٹھ لئے ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے چھ لوگوں کے خلاف آبروریزی اور جائیداد ہڑپ لینے کا معاملہ درج کیا ہے ۔ متاثرہ کی میڈیکل جانچ کروائی گئی ہے ۔ پولیس مفرور ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ نے بتایا کہ اس کا شوہر ہندوستان فوج میں تھا اور سال 2012 میں شہید ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد وہ اپنے مائیکہ الور آگئی ۔ شوہر کے شہید ہونے کے بعد اس کو حکومت کی جانب سے کچھ رقم بھی ملی تھی ۔ اسی رقم کو انویسٹ کروانے کا جھانسہ دے کر کمال نام کا نوجوان اس کو گھاسولی گاوں لے کر آگی ااور یہاں اس کو بشیر ، نسیرا ، نور الدین اور قاسم جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے ۔ اس کے بعد ان سبھی لوگوں نے اس کو نشیلی اشیا پلادی اور اس کے ساتھ آبروریزی کی ۔ استحصال کا یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلتا رہا ۔ اس دوران وہ اس کو زمین دلانے کا جھانسہ دیتے رہے اور اس سے پیسے اینٹھتے رہے ۔

Loading...

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے بعد ملزمین نے اس کی جھاڑولی گاوں کے رہنے والے نظیر اور مالا کھیڑا کے رہنے والے جتیندر سے ملاقات کروائی ۔ ان لوگوں نے بھی اس کو زمین دلانے کا جھانہ دیا اور اس کی آبروریزی کی ۔ یہ سلسلہ بھی کافی دنوں تک چلتا رہا ۔ متاثرہ نے بتایا کہ تقریبا سات سالوں تک ملزمین اس کی آبروریزی کرتے رہے اور جھانسہ دے کر اس سے گھریلو سامان ، چار لاکھ روپے اور اس نے زیورات لے لئے ۔

Alwar Police

متاثرہ کو پہلی مرتبہ جھانسہ دینے والے ملزم کمال خان کی سڑک حادثہ میں کچھ وقت پہلے موت ہوگئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ کمال کی موت ہوگئی ہے ۔ اب اس سلسلہ میں دیگر ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی ان کے گھروں میں دبش بھی دی جارہی ہے ۔

Loading...