بالی ووڈ میں اداکارہ بنانے کا جھانسہ دے کر ماڈلوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتا تھا یہ شخص ، پولیس نے کیا گرفتار

ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو دو ماڈلوں کو فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دے کر جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

Oct 13, 2019 06:37 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 06:37 PM IST
بالی ووڈ میں اداکارہ بنانے کا جھانسہ دے کر ماڈلوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتا تھا یہ شخص ، پولیس نے کیا گرفتار

علامتی تصویر

ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو دو ماڈلوں کو فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دے کر جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ ملزم خود کو ڈائریکٹر بتا کر فلموں میں کام دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا ۔ ملزم سہوان علی عرف منو چنئی کوی راج ( 45 ) کو گوریگاوں میں واقع آر کالونی کے ایک عالیشان ہوٹل میں چھاپہ مار کر جمعہ کی دیر رات کو گرفتار کیا گیا ۔ افسر کے مطابق کرائم برانچ کی سوشل ورکس یونٹ کے ذریعہ یہ گرفتاری کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مذکورہ یونٹ نے جال بچھا کر چھاپہ ماری کی اور دو ماڈلوں کو بچایا ۔ ملزم ماڈلوں کو فلموں اور ویب سیریز میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنا چاہتا تھا ۔ افسر کے مطابق کوی راج خود کو فلم ڈائریکٹر بتاتا تھا اور بالی ووڈ فلموں میں کام دلوانے کا وعدہ کرتا تھا ۔

Loading...

علامتی تصویر

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( انفورسمنٹ ) راجیندر دبھاڑے نے کہا کہ ملزم ماڈلوں کو جسم فروشی کیلئے پڑوسی شہروں اور ریاستوں میں بھی بھیجتا تھا ۔ ملزم کو آرے پولیس تھانہ کے ذریعہ گرفتار کیا گیا ہے ۔

Loading...