ٹی وی دیکھنے کے بہانے خاتون نے نابالغ لڑکی کو بلایا اپنے گھر ، پھر کروادی آبروریزی

پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں ملزم لڑکا فی الحال فرار بتایا جارہا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

Sep 28, 2019 06:58 PM IST | Updated on: Sep 28, 2019 06:58 PM IST
ٹی وی دیکھنے کے بہانے خاتون نے نابالغ لڑکی کو بلایا اپنے گھر ، پھر کروادی آبروریزی

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے امبیکا پور ضلع میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کے گھر آئے دن ٹی وی دیکھنے کیلئے جاتی تھی ، اس خاتون کے گھر پر ایک لڑکے کا بھی آنا جانا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے لڑکی سے کہا کہ وہ لڑکا اس سے پیار کرتا ہے ۔ پھر خاتون کی مدد سے ملزم لڑکے نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم بنانا شروع کردیا ۔ لڑکی جب انکار کرتی تھی تو اس کو ڈرایا دھمکایا جاتا تھا ۔ معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی نے اپنے اہل خانہ کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا ۔ پولیس تک معاملہ پہنچنے کے بعد سے ملزم لڑکا فرار ہے ۔ پولیس نے فی الحال ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔

امبیکا پور کے گاندھی نگر تھانہ حلقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی گاندھی نگر میں ہی رہتی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے گاندھی نگر میں رہنے والی لڑکی کو اس کے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون ٹی وی دیکھنے یا کسی کام کے بہانے اپنے گھر پر اکثر بلایا کرتی تھی ، اس خاتون کے گھر سنجے چودھری نام کا لڑکا بھی مسلسل آتا جاتا رہتا تھا ۔

Loading...

chhattisgarh news, ambikapur news, ambikapur crime news, ambikapur rape news, minor girl rape news, rape news, chhattisgarh crime news, छत्तीसगढ़ न्यूज, रेप न्यूज, अंबिकापुर न्यूज, अंबिकापुर रेप न्यूज, रेप न्यूज, अंबिकापुर रेप न्यूज, नालाबिग के साथ रेप, छत्तीसगढ़ क्राइम न्यूज, क्राइम न्यूज, अंबिकापुर क्राइम न्यूज 

اطلاعات کے مطابق ایک دن ملزم لڑکے کی موجودگی میں خاتون نے نابالغ لڑکی کو ٹی وی دیکھنے کے بہانے اپنے گھر بلایا ۔ پھر خاتون نے لڑکی سے کہا کہ سنجے اس کو بہت پسند کرتا ہے ۔ اس کے بعد ملزم لڑکے نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیا ۔ پھر دھمکی دے کر ملزم متاثرہ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا ۔

کچھ دن بعد نابالغ لڑکی نے اس پورے واقعہ کی شکایت اپنے اہل خانہ سے کردی ، جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے اس معاملہ شکایت خاتون تھانہ میں کی ۔ بیان کی بنیاد پر پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں ملزم لڑکا فی الحال فرار بتایا جارہا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

Loading...