جس خاتون سے تھے ناجائز تعلقات ، اس کے شوہر پھنسانے کیلئے باپ نے بیٹی کے ساتھ کردیا ایسا گھنونا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

دہل دہلا دینے والی ایک واردات میں گجرات میں ایک شخص نے اپنی ہی معصوم سی بیٹی کا تیزاب ڈال کر بے دردی سے قتل کردیا ۔ اس نے ایسا اپنے ایک رشتہ دار کو پھنسانے کیلئے کیا اور اپنی ہی 8 ماہ کی بیٹی کو تیزاب ڈال کر مار ڈالا ۔

Oct 11, 2019 09:49 AM IST | Updated on: Oct 11, 2019 09:49 AM IST
جس خاتون سے تھے ناجائز تعلقات ، اس کے شوہر پھنسانے کیلئے باپ نے بیٹی کے ساتھ کردیا ایسا گھنونا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

دہل دہلا دینے والی ایک واردات میں گجرات میں ایک شخص نے اپنی ہی معصوم سی بیٹی کا تیزاب ڈال کر بے دردی سے قتل کردیا ۔ اس نے ایسا اپنے ایک رشتہ دار کو پھنسانے کیلئے کیا اور اپنی ہی 8 ماہ کی بیٹی کو تیزاب ڈال کر مار ڈالا ۔ حالانکہ اب وہ پولیس حراست میں ہے اور پوچھ گچھ میں اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ہے ۔ یہ واردات گجرات کے مہسانا ضلع کے چالاسن گاوں میں پیش آئی ۔

جمعرات کی صبح چالاسن گاوں سے ایک خاتون نے پولیس کنٹرول روم میں فون کیا کہ اس کے ایک رشتہ دار نے اس کی 8 ماہ کی بیٹی پر تیزاب ڈال کر اس کا قتل کردیا ہے ، جس کے بعد فورا ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ۔ ڈی ایس پی منجیتا ونجارا نے کہا کہ پولیس نے آٹوپسی کیلئے بچی کی لاش کو فورا بھیج دیا ۔ رپورٹ میں بھی یہی سامنے آیا کہ بچی کی موت تیزاب ڈالنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

Loading...

پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع  کی ۔ انہوں نے سب سے پہلے بچی کے 40 سالہ باپ وینوجی ٹھاکر سے پوچھ گچھ شروع کی ، لیکن اس کے الگ الگ جوابات سے پولیس کو شک ہوگیا ۔ بعد میں جب پولیس نے اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے پوری کہانی بتائی ، جس سے سچائی سامنے آگئی ۔

وینوجی نے بتایا کہ اس کے اپنے ایک رشتہ دار کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے ۔ جب سھی لوگوں کو اس کی جانکاری ہوئی تو انہوں نے اس کی مخالفت کی ، لیکن اس نے بات نہیں مانی ، اس کے بعد اس نے یہ خطرناک منصوبہ بنایا ۔ اس نے ہی اپنی بیوی کو مجبور کیا کہ وہ پولیس کو فون کرے اور بچی کے قتل کا الزام اس کے رشتہ دار پر ڈال دے ، جس کی بیوی کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ۔ وینوجی کو گرفتار کرکے پولیس آگے کی کارروائی کررہی ہے ۔

Loading...