شرمناک ! 16 سال کے نابالغ نے پانچ سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کی ، اس طرح کھلا راز

متاثرہ بچی کے مطابق اسکول سے آنے کے بعد وہ اپنے گھر میں کھیل رہی تھی ۔ اس کے بعد پڑوسی لڑکا وہاں آیا اور اس کے ساتھ غلط کام کیا ۔

Oct 03, 2019 04:00 PM IST | Updated on: Oct 03, 2019 04:00 PM IST
شرمناک ! 16 سال کے نابالغ نے پانچ سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کی ، اس طرح کھلا راز

علامتی تصویر

ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع میں پانچ سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس کا الزام بھی ایک نابالغ لڑکے پر ہی لگا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے نابالغ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق برسر ڈویزن میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک بچی کی نابالغ لڑکے کے ذریعہ آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ واقعہ کے وقت بچی کے ماں باپ مزدوری کرنے گئے تھے ۔ متاثرہ بچی کی عمر پانچ سال ہے جبکہ ملزم نابالغ ( 16 ) ہے ۔ پولیس نے شکایت ملنے کے بعد دفعہ 376 ، 506 آئی پی سی اور دفعہ چار پاکسو ایکٹ 2012 کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

شکایت میں بچی کی ماں نے بتایا کہ وہ اور اس کے شوہر مزدوری کرتے ہیں ۔ وہ تقریبا سات آٹھ سال پہلے اپنے گاوں سے کام کرنے کیلئے ہمیر پور آئے تھے ۔ خاتون نے کہا کہ بدھ کو ان کی بیٹی نے بتایا کہ پڑوسی لڑکے نے غلط کام کیا ہے ۔ خاتون اور اس کا شوہر دونوں فورا کام بند کرکے گھر چلے گئے ۔ اہل خانہ بیٹی کو اسپتال لے آئے ۔

Loading...

متاثرہ بچی کے مطابق اسکول سے آنے کے بعد وہ اپنے گھر میں کھیل رہی تھی ۔ اس کے بعد پڑوسی لڑکا وہاں آیا اور اس کے ساتھ غلط کام کیا ۔ ایس پی ارجت سین ٹھاکر نے بتایا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے ۔ ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے ۔

Loading...