ہنی ٹریپ معاملہ: دہلی کی ہائی پروفائل کال گرل سمرن کی فائل ری۔اوپن کرے گی ایس آئی ٹی

پولیس کا شک ہے کہ بھوپال کی خاتون ملزم نے دہلی کی ہائی پروفائل کال گرل سمرن کے ذریعے کئی رسوخ دواروں کو پھنسانے کا کام کیا ہوگا۔ ادھر ایس آئی ٹی کی ممبر اور اندور کی ایس ایس پی روچی وردھن مشرا نے کہا ہے کہ ان دور میں درج انسانی اسمگلنگ سے جڑے معاملے کے ثبوتوں کوجٹا رہی ہے ساتھی ہی الیکٹرانک ڈیوائس کو جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ملزم خاتون پوچھ۔چھ میں ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

Sep 26, 2019 09:35 AM IST | Updated on: Sep 26, 2019 10:13 AM IST
ہنی ٹریپ معاملہ: دہلی کی ہائی پروفائل کال گرل سمرن کی فائل ری۔اوپن کرے گی ایس آئی ٹی

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے کی جانچ نئی ایس آئی ٹی نے شروع کردی ہے۔ نئی ایس آئی ٹی پولیس کے سبھی کیس کو اپنے ہینڈ اوور میں لیکر جانچ۔تفتیش کر رہی ہے۔  ساتھ ہی ایس آئی ٹی 9 سال پرانی اس فائل کو بھی ری اوپن کرے گی جس میں دہلی کی ہائی پروفائل کال گرل سمرن کو پکڑا گیا تھا۔ اس وقت سمرن کے موبائل فون نے بی جے پی حکومت کے قدآور وزیروں اور ایک پولیس افسر کے نام اگلے تھے۔

نئی ایس آئی ٹی نے شروع کی معاملے کی جانچ

ہنی ٹریپ معاملے میں پولیس کی جانچ پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن بھی سی بی آئی جانچ کی مانگ کر رہا ہے۔ ایسے میں سرکار نے پورے معاملے کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل کی۔ حالانکہ جانچ شروع کرنے سے پہلے ہی ایس آئی ٹی پر تنازعہ ہوگیا۔ ایس آئی ٹی چیف ڈی شری نواس ورما کے جانچ سے انکار کرنے کے بعد اے ٹی ایس اے ڈی جی سنجیو سمی کو نئی ایس آئی ٹی کی ذمہ داری سونہی گئی۔ نئی ایس آئی ٹی نے جانچ بھی شروع کردی ہے۔

"News<br ‍‍‍ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی 9 سال پرانی فائل کو بھی ری۔اوپن کرے گی، یہ فائل 2011 میں ایم پی نگر کی ایک ہوٹل میں پکڑی گئی دہلی کی ہائی پروفائل کال گرل سمرن کی ہے۔ اس وقت جانچ کے دوران کال گرلس کے موبائل فون کی کال ڈٹیل میں دو سابق وزیروں اور ایک پولیس افسر کا نام سامنے آیا تھا۔ اس وقت کی حکومت کے 2 قدآور وزیروں کے نام سامنے آنے کے بعد معاملے کو دبا دیا گیا تھا۔ اب ایس آئی ٹی اس کی جانچ اس لئے کر رہی ہے کیونکہ بھوپال میں پکڑی گئی ایک ملزم خاتون کی دہلی کی کال گرل سمرن سے دوستی تھی۔ پولیس سمرن سے جڑے ہنی ٹریپ گینگ کے کنیکشن کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ جانچ سمرن اور بھوپال کی خاتون کے سلسلے اور ان کی ایکٹیوٹی کو لیکر کی جارہی ہے۔

Loading...

پولیس کا شک ہے کہ بھوپال کی خاتون ملزم نے دہلی کی ہائی پروفائل کال گرل سمرن کے ذریعے کئی رسوخ دواروں کو پھنسانے کا کام کیا ہوگا۔ ادھر ایس آئی ٹی کی ممبر اور اندور کی ایس ایس پی روچی وردھن مشرا نے کہا ہے کہ ان دور میں درج انسانی اسمگلنگ سے جڑے معاملے کے ثبوتوں کوجٹا رہی ہے ساتھی ہی الیکٹرانک ڈیوائس کو جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ملزم خاتون پوچھ۔گچھ میں ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

 

Loading...