بھوپال ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، ملزم چاروں صفائی ملازمین گرفتار

مدھیہ پردیش کے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن کے چار صفائی ملازمین پر 20 سال خاتون کی آبروریزی کا الزم لگا ہے ۔

Oct 11, 2019 09:11 AM IST | Updated on: Oct 11, 2019 09:11 AM IST
بھوپال ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، ملزم چاروں صفائی ملازمین گرفتار

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن کے چار صفائی ملازمین پر 20 سال خاتون کی آبروریزی کا الزم لگا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس نے معاملہ درج کرکے چاروں ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ریلوے پولیس کے سینئر افسر منیش اگروال نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی رات تقریبا 11 بجے خاتون کے ساتھ بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چھ واشنگ سائیڈ ایریا کے تاریک جگہ پر اس واردات کو انجام دیا گیا ۔ متاثرہ اپنی بھانجی کے ساتھ جھانکی دیکھ کر گھر لوٹ رہی تھی ۔ اسی دوران واش روم کیلئے پلیٹ فارم نمبر چھ واشنگ سائیڈ ایریا میں تاریک جگہ پر گئی تھی ۔ اس دوران چاروں ملزمین نے باری باری سے اس کی آبروریزی کی ۔

متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے چاروں ملزمین دھرمیندر ، وکرم کروسیا ، راجیش کھرے اور راکیش کروسیا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 ( ڈی ) ، 506 اور 342 کے تحت معاملہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ اگروال نے بتایا کہ زیر حراست چاروں ملزمین بھوپال ریلوے اسٹیشن پر صفائی کا کام کرتے ہیں ۔ ملزمین میں سے دھرمیندر صفائی ملازمین کا سپروائزر ہے ۔

Loading...