شرمناک ! 36 سالہ شخص کے ساتھ پانچ لوگوں نے کیا غیر فطری سیکس ، ایمرجنسی میں کرنی پڑگئی سرجری

نیوی ممبئی کے واشی علاقہ میں پانچ نامعلوم لوگوں کے ذریعہ 36 سال کے ایک شخص کے ساتھ جنسی استحصال کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کی جان بچانے کیلئے ایمرجنسی سرجری کرنی پڑگئی ۔

Sep 25, 2019 08:20 PM IST | Updated on: Sep 25, 2019 08:20 PM IST
شرمناک ! 36 سالہ شخص کے ساتھ پانچ لوگوں نے کیا غیر فطری سیکس ، ایمرجنسی میں کرنی پڑگئی سرجری

شرمناک! 36 سالہ شخص کے ساتھ پانچ لوگوں نے کیا غیر فطری سیکس، ایمرجنسی میں کرنی پڑگئی سرجری

نیوی ممبئی کے واشی علاقہ میں پانچ نامعلوم لوگوں کے ذریعہ 36 سال کے ایک شخص کے ساتھ جنسی استحصال کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کی جان بچانے کیلئے ایمرجنسی سرجری کرنی پڑگئی ۔ ایک پولیس افسر نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی شام کو سیکٹر 8 میں ایک سنسان جگہ پر پیش آیا ۔

شکایت کنندہ کے مطابق متاثرہ شخص جب سگریٹ پی رہا تھا ، تو پانچ لوگ اس کو زبردستی سنسان جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ غیر فطری سیکس کیا ۔ واشی پولیس تھانہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ شخص جب بے ہوش ہونے لگا تو ملزم وہاں سے فرار ہوگئے ۔

Loading...

انہوں نے بتایا کہ سمجھا جاتا ہے کہ ملزمین 25 سے 30 سال کی عمر کے تھے ۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ ممکنہ نشیلی اشیا کے استعمال کی وجہ سے ملزمین نشے میں تھے ۔ متاثرہ شخص پوری طرح بے ہوش ہونے سے قبل کسی طرح سڑک تک آگیا تھا ۔ پولیس اہلکار کے مطابق کچھ راہ گیروں نے اس کو اسپتال پہنچایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں اس کا آپریشن کرایا گیا ۔

پولیس کے مطابق آئی پی سی کی دفعہ 377 ( غیر فطری جنسی عمل ) اور 34 ( یکساں منشا سے کئی لوگوں کے ذریعہ کیا گیا کام ) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

Loading...