چاقو کی نوک پر نابالغ طالبہ کی آبروریزی ، لوگوں نے ملزم کو کچھ اس طرح سکھایا سبق

اہل خانہ کے گھر پہنچنے پر متاثرہ لڑکی نے اپنی آپ بیتی سنائی ، جس کے بعد اہل خانہ نے تھانہ میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔

Oct 03, 2019 02:17 PM IST | Updated on: Oct 03, 2019 02:17 PM IST
چاقو کی نوک پر نابالغ طالبہ کی آبروریزی ، لوگوں نے ملزم کو کچھ اس طرح سکھایا سبق

علامتی تصویر

راجستھان میں آبروریزی جیسے گھنونے جرائم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ پرتاپ گڑھ ضلع کے ایک گاوں میں پیش آیا ہے ، جہاں ایک نابالغ طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان نے چاقو کی نوک پر طالبہ کی آبروریزی کی ۔ طالبہ کے اہل خانہ نے تھانہ میں ملزم کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے چھوٹی سادڑی علاقہ میں پیش آیا ، جہاں ایک نوجوان نے پڑوس میں رہنے والی نابالغ طالبہ کو اپنی درندگی کا شکار بنایا ۔ تھانہ انچارج رویندر سنگھ چودھری نے بتایا کہ راون منگری کچی بستی میں رہنے والی نابالغ لڑکی کو گھر میں تنہا دیکھ کر اس کا پڑوسی گھر داخل ہوگیا اور پھر اس نے چاقو کی نوک پر ڈرا دھمکا کر لڑکی کی آبروریزی کی ۔

Loading...

اہل خانہ کے گھر پہنچنے پر متاثرہ لڑکی نے اپنی آپ بیتی سنائی ، جس کے بعد اہل خانہ نے تھانہ میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ وہیں واقعہ کے بعد لوگوں نے ملزم کے گھر پر حملہ کردیا ۔ اس سلسلہ میں ملزم فریق کے لوگوں نے بھی ایک معاملہ درج کروایا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔

Loading...