تنہا دیکھ کر جیٹھ نے کی پہلے آبروریزی ، پھر دوستوں سے بھی کروایا گینگ ریپ ، منہ کھولنے پر دی یہ دھمکی

راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے سمیجا کوٹھی پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے اپنے جیٹھ پر پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور دوستوں سے اجتماعی عصمت دری کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرایا ہے ۔

Oct 15, 2019 07:16 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 07:16 PM IST
تنہا دیکھ کر جیٹھ نے کی پہلے آبروریزی ، پھر دوستوں سے بھی کروایا گینگ ریپ ، منہ کھولنے پر دی یہ دھمکی

علامتی تصویر

راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے سمیجا کوٹھی پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے اپنے جیٹھ پر پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور دوستوں سے اجتماعی عصمت دری کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرایا ہے ۔ 28 سالہ متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر گرتیج سنگھ  ، جیٹھ ہرصاحب سنگھ ، خسر ہرپال سنگھ اور ساس سمیت سسرالی خاندان کے چھ افراد پر عصمت دری ، اجتماعی عصمت دری اور جہیز کے لئے اذیت دینے کا مقدمہ دائر کرایا ہے ۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ڈیڑھ سال قبل گھر میں تنہا دیکھ کر جیٹھ ہرصاحب سنگھ نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ اس کے کچھ دن بعد ، جیٹھ اسے سری گنگا نگر لے گیا اور دو دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی عصمت دری کی ۔ جب اس کے بارے میں بتایا ، تو سسرال والوں نے دھمکی دی اور کسی کو کچھ نہ بتانے کے لئے اسے ڈراکر رکھا ۔

Loading...

اس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے سسرال والوں نے اس کو مائیکے سے 10 لاکھ روپے لانے کیلئے کہا۔ اس مطالبہ کو پورا نہ کرنے پر ان کو مارا پیٹا اور نکال دیا گیا ۔ تب سے وہ اپنے ہی مائیکہ میں رہ رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا رات میں طبی معائنہ کرایا گیا ۔ رائے سنگھ نگر کے ڈی ایس پی اس معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

Loading...