شرمناک ! نشے میں مدہوش 38 سالہ شخص نے 50 سالہ خاتون کو بنایا اپنی ہوس کا شکار ، پھر کیا یہ وحشیانہ کام

نشے میں مدہوش ایک وحشی درندہ نے گھر میں بیمار پڑی خاتون کی آبروریزی اور خاتون کے شور مچانے پر لوگوں کو دیکھ کر جائے واقعہ سے فرار ہوگیا

Apr 28, 2019 11:49 AM IST | Updated on: Apr 28, 2019 11:49 AM IST
شرمناک ! نشے میں مدہوش 38 سالہ شخص نے 50 سالہ خاتون کو بنایا اپنی ہوس کا شکار ، پھر کیا یہ وحشیانہ کام

علامتی تصویر

راجستھان کے چورو ضلع میں ہفتہ کو 50 سال کی ایک سن رسیدہ خاتون کے ساتھ درندگی کی دل دہلادینے والی واردت پیش آئی ۔ نشے میں مدہوش ایک وحشی درندہ نے گھر میں بیمار پڑی خاتون کی آبروریزی اور خاتون کے شور مچانے پر لوگوں کو دیکھ کر جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔ ملزم کے خلاف خاتون تھانہ میں آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کے گاوں ڈھاڈر میں درندگی کی ساری حدیں پار کردینے والا یہ واقعہ پیش آیا ۔ 50 سال کی بیمار خاتون کو گاوں کے ہی ایک شخص نے اپنی حیوانیت کا شکار بنایا ۔ 38 سال کے اس وحشی شخص نے اس گھنونی واردت کو اس وقت انجام دیا ، جب بیمار سن رسیدہ خاتون دوپہر میں دوائیاں کھا کر گھر میں اکیلی سو رہی تھی ۔

خاتون پولیس تھانہ کے مطابق متاثرہ خاتون کو تنہا سوتا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوگیا اور بیماری خاتون کی آبروریزی کی ۔ متاثرہ خاتون کے چیخنے کی آواز سن کر اس کی بھتیجی وہاں پہنچ گئی ، لیکن اس کو دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا ۔ سن رسیدہ خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ خاتون تھانہ پہنچ کر رپورٹ درج کرائی ، جس کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کا راجکیہ بھارتیہ اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا ۔ فی الحال پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : رات میں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑا گیا تو اس کی سگی بہنوں کو بھی بھگا لے گیا بوائے فرینڈ

 

 

Loading...