عاشق سے بات کرنے سے روکا تو بیٹی نے ماں کے ساتھ کردی ایسی گھنونی حرکت ، پولیس کے بھی اڑگئے ہوش

سبھی ثبوت جمع کرنے کے بعد جب پولیس نے مقتولہ کی بیٹی کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ کی تو بیٹی نے اقبال جرم کرلیا اور پھر اس نے قتل کی جو وجہ بتائی ، وہ جان کر سبھی حیران رہ گئے ۔

Jun 30, 2019 10:52 AM IST | Updated on: Jun 30, 2019 12:04 PM IST
عاشق سے بات کرنے سے روکا تو بیٹی نے ماں کے ساتھ کردی ایسی گھنونی حرکت ، پولیس کے بھی اڑگئے ہوش

بوائے فرینڈ سے بات کرنے سے منع کیا تو بیٹی نے ماں کے ساتھ کردیا ایسا گھنونا کام ،

اترپردیش کے بھدوئی ضلع میں ایک خاتون کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ خاتون کا قتل اس کی بیٹی نے ہی گلا دبا کر کیا تھا ۔ ملزم بیٹی اپنے عاشق سے فون پر بات کرنے سے ماں کے ذریعہ منع کئے جانے سے کافی ناراض تھی ۔ یہ واقعہ ضلع کے اونج تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ گزشتہ 26 جون کو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ سنسان علاقہ میں ایک خاتون کی لاش پڑی ہے ۔ جائے واقعہ پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پولیس کو پتہ چلا کہ خاتون کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ کی از سر نو جانچ شروع کی ۔ مقامی لوگوں اور مقتولہ خاتون کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو مقتولہ کی بیٹی منجو پر شک ہوا ، جس کے بعد پولیس نے بیٹی پر اپنی جانچ مرکوز کردی ۔

Loading...

سبھی ثبوت جمع کرنے کے بعد جب پولیس نے مقتولہ کی بیٹی کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ کی تو بیٹی نے اقبال جرم کرلیا اور پھر اس نے  قتل کی جو وجہ بتائی ، وہ جان کر سبھی حیران رہ گئے ۔ ملزم بیٹی اپنے عاشق سے فون پر بات کرتی تھی ، جس کی اس کی ماں مخالفت کررہی تھی ۔

اس کے بعد 26 جون کو دونوں گھر سے بھیٹی بازار جانے کیلئے نکلے تھے ۔ راستے میں دونوں کا جھگڑا ہوگیا اور سنسان علاقہ میں ملزم بیٹی نے اپنی ماں کا گلا دبا کر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور واپس اپنے گھر آگئی ۔ پولیس کے مطابق بیٹی نے تقریبا 20 منٹ تک اپنی ماں کا گلا دبایا ۔ ماں کی موت ہوجانے کے بعد کسی کو شک نہ ہو ، اس لئے بیٹی اپنے گھر واپس آگئی ۔

Loading...