وحشی باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو بنایا جنسی ہوس کا شکار ، بیوی نے کی مخالفت تو کیا یہ گھنونا کام

اترپردیش کے کوشامبی میں پیر کو ایک انتہائی شرمناک معاملہ سامنے آیا ۔ یہاں ایک وحشی باپ پر اپنی ہی دو بیٹیوں کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔

Oct 21, 2019 08:08 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 08:08 PM IST
وحشی باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو بنایا جنسی ہوس کا شکار ، بیوی نے کی مخالفت تو کیا یہ گھنونا کام

علامتی تصویر

اترپردیش کے کوشامبی میں پیر کو ایک انتہائی شرمناک معاملہ سامنے آیا ۔ یہاں ایک وحشی باپ پر اپنی ہی دو بیٹیوں کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔ وہیں بیوی کے مخالفت کرنے پر اس کی جم کر پٹائی کی گئی ۔ بیوی کی تحریر پر پولیس نے ملزم باپ کے خلاف کیس درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم علاقہ کا ہسٹری شیٹر بدمعاش ہے ۔

یہ واقعہ چروا تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق چروا کے ایک محلہ میں وحشی باپ کے ذریعہ دو بیٹیوں کی آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ متاثرہ کی ماں نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متاثرہ بیٹیوں نے بتایا کہ وحشی باپ مخالفت کرنے اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا ۔ بیٹی کی بات سن کر ماں اس کو تھانہ لے کر پہنچی۔

Loading...

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر کوئی کام نہیں کرتا ہے ۔ آئے دن شراب پی کر پڑا رہتا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم علاقہ کا ہسٹری شیٹر بدمعاش ہے ۔ لڑکیوں کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیجا جارہا ہے ۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔

Loading...