طمنچے کی نوک پرجوان لڑکی کے ساتھ کیا یہ شرمناک کام، فحش ویڈیو بناکر کیا وائرل

ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی علاقے کی ایک خاتون نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ایک تحریر دی ہے کہ 12 ستمبر کو اس کے ہی گاؤں کے ایک لڑکے اور اس کے ساتھی نے کھیتوں میں ریپ کیا۔ اس واردات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہل خانہ کو پتہ چلا۔ گھر والوں نے جب لڑکی سے پوچھ۔گچھ کی تو اس نے پورا واقعہ بتایا۔

Sep 25, 2019 10:30 AM IST | Updated on: Sep 25, 2019 10:30 AM IST
طمنچے کی نوک پرجوان لڑکی کے ساتھ کیا یہ شرمناک کام، فحش ویڈیو بناکر کیا وائرل

علامتی تصویر

کوشامبی میں جوان لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور پھر اس کا ویڈیو وائرل کرنے کے واقعے کے بعد کچھ ایسا ہی معاملہ رامپور ضلع سے سامنے آیا ہے۔ شہر کوتوالی علاقے میں ایک لڑکی نے گاؤں کے ہی دو شخص پو اس کے ساتھ طمنچے کی نوک پر گینگ ریپ کرنے اور فحش ویڈیو بناکر وائرل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ معاملے میں پولیس مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے دبش دے رہی ہے۔

واقعہ رامپور کے شہر کوتوالی علاقے کا ہے جہاں 12 سمتبر کو متاثرہ چارہ کاٹنے گئی تھی۔ تبھی گاؤں کے ہی ایک شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ طمنچے کی نوک پر اس کی اجتماعی عصمت دری کی اور اس کا فحش ویڈیو بناکر وائرل کردیا۔

اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ۔(تصویر:نیوز18 اترپردیش)۔ اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ۔(تصویر:نیوز18 اترپردیش)۔

Loading...

لڑکی نے بتایا کہ وہ چارہ کاٹنے گئی تھی جہاں دو بد معاش اسے جبراً طمنچے کی نوک پر سنسان جگہ پر لے جاکر اس کی اجتماعی عصمت دری کی اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔ لڑکی نے جب مخالفت کی تو اسے ملزموں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ دھمکی کے ڈر سے متاثرہ نے کسی کو کچھ نہیں بتایا لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔ اہل خانہ متاثرہ کو پولیس اسٹیشن کو لیکر آئے جہاں ملزموں کے خلاف انہوں نے پولیس کو تحریر دی۔

ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی علاقے کی ایک خاتون نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ایک تحریر دی ہے کہ 12 ستمبر کو اس کے ہی گاؤں کے ایک لڑکے اور اس کے ساتھی نے کھیتوں میں ریپ کیا۔ اس واردات کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہل خانہ کو پتہ چلا۔ گھر والوں نے جب لڑکی سے پوچھ۔گچھ کی تو اس نے پورا واقعہ بتایا۔

جس کے بعد ان کی طرف سے پولیس میں تحریر دی گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے دبش دی جارہی ہے۔ معاملے میں 376 ڈی ، 506, 325(ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ 367 (آئی ٹی ایکٹ ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

Loading...