بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، سات لڑکیاں گرفتار ، قابل اعتراض اشیا برآمد ، ریکیٹ چلانے والی لڑکی فرار

اترپردیش کے ضلع سہارنپور شہر کے نوین نگر میں پولیس نے ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 7 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کوگرفتار کیا ہے۔

Jun 27, 2019 05:28 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 05:28 PM IST
بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، سات لڑکیاں گرفتار ، قابل اعتراض اشیا برآمد ، ریکیٹ چلانے والی لڑکی فرار

علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع سہارنپور شہر کے نوین نگر میں پولیس نے ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 7 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کوگرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر)بھٹناگر نے بتایا کہ گذشتہ دونوں ہائی کورٹ نے سہارنپور میں سیکس ریکٹ کے خلاف مہم چلا کر کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی تھی۔ یہاں کے وکیل سنیل چودھری نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے سہارنپور میں جسم فروشی کاروبار کی اطلاع دی تھی۔

اس ضمن میں پولیس نے نوین نگر میں بدھ کی دیر رات چھاپہ ماری کر کے سات لڑکیوں اور چار لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریکٹ چلانے والی لڑکی پونم فرار ہے۔ چھاپے ماری میں ڈویژنل افسر مندر سنگھ نے بتایا کہ گرفتار لڑکیوں میں ایک لڑکی چنڈی گڑھ سے بہلا بھسلا کر لائی گئی تھی۔ اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائےگا۔

Loading...

جو لڑکے پکڑے گئے ہیں ان میں انج کمار، نشانت، دھرمیندر وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے قابل اعتراض اشیا ، 13موبائل اور 30 ہزارر وپئے برآمد کئے گئے ہیں۔

Loading...