لڑکی نے دوست پر لگایا ریپ کا الزام، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

سی او نے بتایا کہ صبح نیند کھلنے پر لڑکی روتی ہوئی روہت کے گھر سے پولیس تھانے آئی اور واقعہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ گزری رات کو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی تھی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ریپ کا ملزم روہے سود فرار بتایا جارہا ہے۔

Sep 27, 2019 04:28 PM IST | Updated on: Sep 27, 2019 04:28 PM IST
لڑکی نے دوست پر لگایا ریپ کا الزام، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

علامتی تصویر

نوئیڈا شہر کے تھانہ سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 میں ایک لڑکی نے اپنے دوست پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے اس کے ملزم دوست کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نگر ومل کمار سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ نوئیڈا کی ایک لڑکی نے تھانہ سیکٹر 49 میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ 24 اگست کو اس کی ماں نے اسے گریٹر نوئیڈا میں واقع ادین کیئر اناتھ آشرم میں داخل کرادیا ۔

پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ومل کمار سنگھ نےبتایا کہ لڑکی نے شکایت میں کہا ہے کہ وہ اناتھ آشرم سے نوئیڈا آگئی لیکن چائلڈ ہیلپ لائن کے لوگوں نے اسے نوئیڈا کے ادین کیئر میں بھرتی کرا دیا ہے۔ وہ وہاں سے برولا گاؤں میں رہنے والے اپنے دوست روہت سود کے گھر چلی گئی۔ شکایت میں لڑکی نے الزام لگایا کہ روہت نے ٹھنڈے پانی میں اسے نشیلی اشیا ملاکر پلایا اور پھر اس کا ریپ کیا۔

سی او نے بتایا کہ صبح نیند کھلنے پر لڑکی روتی ہوئی روہت کے گھر سے پولیس تھانے آئی اور واقعہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ گزری رات کو پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی تھی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ریپ کا ملزم روہت سود فرار بتایا جارہا ہے۔

Loading...

Loading...