عاشق کے ساتھ قابل اعتراض میں تھی شادی شدہ خاتون ، اچانک گھر آگیا شوہر تو بیوی نے اٹھایا یہ بڑا قدم

پولیس اہلکاروں نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ پورے علاقہ میں یہ واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔

Oct 04, 2019 09:40 AM IST | Updated on: Oct 04, 2019 09:40 AM IST
عاشق کے ساتھ قابل اعتراض میں تھی شادی شدہ خاتون ، اچانک گھر آگیا شوہر تو بیوی نے اٹھایا یہ بڑا قدم

علامتی تصویر

اترپردیش میں کانپور کے برا تھانہ حلقہ کے ہری مسجد کے پاس رہنے والی ایک خاتون نے خودکشی کرلی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون اپنے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تھی اور اسی دوران شوہر نے اس کو دیکھ لیا ، جس کے بعد خاتون نے شرمندگی محسوس کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ پورے علاقہ میں یہ واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون کے پڑوس میں رہنے والے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ شوہر کی غیر موجودگی میں خاتون کا عاشق اس کے گھر پر آیا ہوا تھا کہ اچانک خاتون کا شوہر بھی آگیا اور اس نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ۔

Loading...

بتایا جارہا ہے کہ عاشق کے جانے کے بعد میاں بیوی کے درمیان تنازع ہوگیا ، جس کے بعد بیوی نے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ فی الحال پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

Loading...