உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں تقریباً 10 لاکھ عہدے خالی، حکومت نے پارلیمنٹ میں دی جانکاری، ریلوے میں سب سے زیادہ نوکریاں

    PM Modi Govt Job Announcement: مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کو دیئے تحریری جواب میں کہا کہ یکم مارچ، 2021 تک 40.35 لاکھ منظور عہدوں کے مقابلے مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں صرف 30.55 لاکھ ملازم تھے، جو تقریباً 9.8 لاکھ ملازمین کی کمی کو واضح کرتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والے محکموں میں آئندہ 18 مہینوں میں 10 لاکھ نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لئے سبھی وزارت، محکموں اور مرکزی ایجنسیوں کو بھرتی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ میں بدھ کو حکومت نے بتایا کہ مرکزی وزارتوں اور محکموں میں فی الحال 10 لاکھ عہدے خالی ہیں۔

      مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کو دیئے تحریری جواب میں کہا کہ یکم مارچ، 2021 تک 40.35 لاکھ منظور عہدوں کے مقابلے مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں صرف 30.55 لاکھ ملازم تھے، جو تقریباً 9.8 لاکھ ملازمین کی کمی کو واضح کرتا ہے۔

      اس کے لئے حکومت نے 2016 کے اعدادوشمار بھی پیش کئے جب یکم مارچ 2016 تک 36.3 لاکھ منظور عہدے تھے جبکہ 32.2 لاکھ سرکاری ملازم عہدے پر تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت میں منظور عہدوں میں تقریباً 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بجائے ملازمین کی تعداد میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

      ان محکموں میں کئی عہدوں پر اسامیاں

      وزیر اعظم مودی نے 14 جون کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ 18 مہینوں میں مرکزی حکومت میں 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دی جائے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب اپوزیشن ملک میں بے روزگاری کا موضوعات اٹھاتا رہا ہے۔ پی ایم او نے ٹوئٹ کیام ‘وزیر اعظم مودی نے سبھی محکموں اور وزارتوں میں انسانی وسائل کی صورتحال کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ حکومت آئندہ 1.5 سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ لوگوں کی بھرتی کرے۔

      بدھ کو پارلیمنٹ کو دیئے گئے تازہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، وزارت ریلوے میں 2.94 لاکھ، دفاع (شہری) محکمے میں 2.64 لاکھ، وزارت داخلہ میں 1.4 لاکھ اسامیاں، ڈاک محکمہ میں تقریباً 90,000 اسامیاں ہیں اور محکمہ محصولات میں تقریباً 80,000 عہدے خالی ہیں۔

      واضح رہے کہ اس سال جون میں وزیر اعظم دفتر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جانکاری دی تھی کہ ‘وزیر اعظم مودی نے سبھی محکموں اور وزارت میں انسانی وسائل کی صورتحال کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ حکومت آئندہ  1.5 سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ ملازمین کی بھرتی کرے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: