ان 10 سرکاری بینکوں کا آپس میں ہوا انضمام ، جانیں آپ کے اکاونٹ اور پیسے کا کیا ہوگا ؟

وزیر خزانہ نے 10 سرکاری بینکوں کے انضمام کا اعلان کیا ہے ۔ بینکوں کے انضمام کے بعد بینکوں کی کئی برانچیں بند ہوجائیں گی تو وہیں کئی نئی برانچیں بھی کھلیں گی ۔

Aug 30, 2019 11:29 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 11:30 PM IST
ان 10 سرکاری بینکوں کا آپس میں ہوا انضمام ، جانیں آپ کے اکاونٹ اور پیسے کا کیا ہوگا ؟

ان 10 سرکاری بینکوں کا آپس میں ہوا انضمام ، جانیں آپ کے اکاونٹ اور پیسے کا کیا ہوگا ؟

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بینکنگ سسٹم میں اصلاحات کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ وزیر خزانہ نے 10 سرکاری بینکوں کے انضمام کا اعلان کیا ہے ۔ بینکوں کے انضمام کے بعد بینکوں کی کئی برانچیں بند ہوجائیں گی تو وہیں کئی نئی برانچیں بھی کھلیں گی ۔ بینکوں کے انضمام کا اثر ان بینکوں کے صارفین پر بھی پڑے گا ۔ 10 سرکاری بینکوں کے انضام سے اکاونٹ ہولڈروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، لیکن ان کا تھوڑا کام ضرور بڑھ جائے گا ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری بینکوں کا 88 فیصد بزنس ان کنسالیٹیڈ بینکوں کےساتھ ہے ۔ علاقائی بینکوں کے مضبوط کام کاج کے پیش نظر انڈین اوورسیز بینک ، یوکو بینک ، بینک آف مہاراشٹر اور پنجاب اینڈ سندھ بینک اپنا کام کاج پہلے کی طرح ہی کرتے رہیں گے ۔ 2017 میں 27 سرکاری بینک تھے ، اب سرکاری بینکوں کی تعداد کم ہو کر صرف 12 رہ گئی ہے ۔ ملک کو پانچ لاکھ کروڑ روپے کی معیشت بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔

Loading...

صارفین پر کیا پڑے گا اثر ؟

صارفین کو نیا اکاونٹ نمبر اور کسٹمر آئی ڈی مل سکتی ہے ۔

جن صارفین کو نئے اکاونٹ نمبر یا آئی ایف ایس سی کوڈ ملیں گے ، انہیں نئے ڈیٹیلس انکم ٹیکس محکمہ ، انشورینس کمپنیوں ، میچول فنڈ ، نیشنل پینشن اسکیم وغیرہ میں اپ ڈیٹ کروانے ہوں گے ۔

ایس آئی پی یا لون ای ایم آئی کیلئے صارفین کو نیا انسٹرکشن فارم بھرنا پڑ سکتا ہے ۔

نئی چیک بک ، ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارٹ جاری ہوسکتا ہے ۔

فکسڈ ڈیپازٹ یا ریکرنگ ڈیپازٹ پر ملنے والے انٹریسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔

جس شرح سود پر وہیکل لون ، ہوم لون ، پرسنل لون وغیرہ لئے گئے ہیں ، ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔

کچھ برانچیں بند ہوسکتی ہیں ، اس لئے صارفین کو نئی برانچوں میں جانا پڑسکتا ہے ۔

انضمام کے بعد اینٹیٹی کو بھی سبھی الیکٹرانک کلیئرنس سروس ہدایات اور پوسٹ ڈیٹیڈ چیک کو کلیئر کرنا ہوگا ۔

Loading...