ہوم » نیوز » معیشت

گلوان وادی میں شہید جوانوں کو یاد کرکے راہل گاندھی نے شیئرکیا ویڈیو، دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں

  • moneycontrol
  • Last Updated: Jan 04, 2021 04:16 PM IST
  • Share this:
گلوان وادی میں شہید جوانوں کو یاد کرکے راہل گاندھی نے شیئرکیا ویڈیو، دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی اور کانگریس نے بچھائی بساط

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےچین کی سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیرکو کہا کہ ملک ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے بھائیوں کو خراج عقیدت ۔ہمارے لئے آپ نے سب کچھ نچھاور کردیا۔ یہ قربانی ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چین سرحد پر شہادت دینے والے ملک کے بہادر بیٹوں کی آخری رسومات کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں زبردست بھیڑ اپنے بہادر فوجیوں کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے انہیں آخری وداعی دے رہی ہے۔


واضح رہے کہ مشرقی لداخ سرحد پر گزشتہ کئی ماہ سے چلی آرہی کشیدگی 15 جون تک پُرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ اس پُرتشدد جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حادثہ میں چین کو بھی بھاری نقصان ہوا اور اس کے 43 فوجی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس حادثہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

Published by: user_42
First published: Jun 22, 2020 02:54 PM IST