உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں لاجسٹک پارک کی تعمیر کے لئے 37 ملین ڈالر کی ہوگی سرمایہ کاری، جانیے تفصیل

    کرناٹک میں بنے گا لاجسٹک پارک۔ (تصویر: Freepik)

    کرناٹک میں بنے گا لاجسٹک پارک۔ (تصویر: Freepik)

    Logistics Park: کرناٹک کے مضافاتی علاقوں میں 37 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایک ملین مربع فٹ صنعتی اور لاجسٹک پارک تیار کریں گے۔ اس منصوبے کو لوگی اسپیسز کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر عمل میں لایا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangalore, India
    • Share this:
      Logistics Park: کرناٹک کے ناراسپورا میں لاجسٹکس پارک کی تعمیر کے لئے انڈسٹریل اور لاجسٹکس ڈیولپر لاگی اسپیسیج نے اے اے ہولڈنگس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تعمیر پر تقریباً تین سو کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ایک بیان میں اے اے ہولڈنگس نے جسے حال ہی میں ابھیجیت ورما نے تشکیل دیا ہے، نے کہا کہ اس نے ایک ملین اسکوائر فٹ صنعتی اور لاجسٹک پارک کی ترقی کے لئے 37 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے لوگی اسپیس کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ بنایا ہے۔ اس پروجیکٹ کو ستمبر 2023 تک پورا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

      اے اے ہولڈنگس کے ایم ڈی اور سی ای او ورما نے کہا ہے کہ مقامی زمینداروں اور اگریگیٹرس کو کامیاب اور قابل بنانے اور ملک میں معیاری کاروباری اداروں کی ضرورت کو پورا کرنے کی ہماری کوششوں کے حصے کے طور پر، ہم نے انہیں صحیح رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اے اے ہولڈنگز کا قیام عمل میں لایا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اس دن بند رہے گا ممبئی ایئرپورٹ، 6گھنٹے تک معطل رہیں گی تمام پروازیں، وجہ یہاں جانئے

      یہ بھی پڑھیں:
      Sukanya Samriddhi Yojana: میچوریٹی سے پہلے بھی بند کرایا جاسکتا ہے اکاؤنٹ لیکن ۔۔۔

      اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم 37 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے کرناٹک کے مضافاتی علاقوں میں ایک ملین مربع فٹ صنعتی اور لاجسٹک پارک تیار کریں گے۔ اس منصوبے کو لوگی اسپیسز کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر عمل میں لایا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: