اپنا ضلع منتخب کریں۔

    GST Council Meeting:جی ایس ٹی کونسل کی47ویں میٹنگ آج، ٹیکس شرحوں میں ہوسکتی ہے تبدیلی

    GST Council Meeting:جی او ایم نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ آن لائن گیمنگ سے ہونے والی پوری کمائی پر ٹیکس لگایا جانا چاہیے۔ اس میں کھیل میں حصہ لینے پر کھلاڑی کی جانب سے ادائیگی کیے جانے والے انٹری فیس بھی شامل ہے۔

    • Share this:
      GST Council Meeting:نئی دہلی:چندی گڑھ میں آج منگل کو شروع ہونے والی جی ایس ٹی کونسل کی دو روزہ میٹنگ میں بعض اشیاء کے ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی اور ریاستوں کو معاوضے کے ساتھ ساتھ چھوٹے ای کامرس سپلائرز کے لیے رجسٹریشن کے قوانین میں نرمی جیسے مسائل پر غور کرنے کا امکان ہے۔

      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیر صدارت جی ایس ٹی کونسل کی 47ویں میٹنگ میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے گروپ کی طرف سے دو رپورٹیں پیش کی جائیں گی۔ اس میں اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستیں ریونیو خسارے کے معاوضے کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ شرحوں کو معقول بنانے کی پرزور وکالت کریں گی۔ ساتھ ہی، مرکزی حکومت سخت مالیاتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اسے روکنا چاہے گی۔

      سیس وصولی میں کمی کی وجہ سے ریاستوں کے معاوضہ فنڈ میں کمی کو پورا کرنے کے لیے 2020-21 میں مرکز نے 1.1 لاکھ کروڑ روپے اور 2021-22 میں 1.59 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ لکھنؤ میں کونسل کی 45ویں میٹنگ میں سیتا رمن نے کہا تھا کہ ریاستوں کو ریونیو کی کمی کے لیے معاوضہ دینے کا نظام جون 2022 میں ختم ہو جائے گا۔ چندی گڑھ میں ہونے والی میٹنگ میں افسران کی کمیٹی یا فٹمنٹ کمیٹی کے ذریعہ مجوزہ ٹیکس کی شرحوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bank Holidays In July 2022:جولائی میں 14دن بند رہیں گے بینک!جانیے آپ کی ریاست کا حال

      یہ بھی پڑھیں:
      پی ایف (Provident Fund) کیسے نکالا جائے؟ کونسا ہے آسان طریقہ اور کیا ہے اس کے قواعد؟

      آن لائن گیمنگ، کیسینو، ہارس ریسنگ پر 28فیصدی جی ایس ٹی
      28-29 جون کو ہونے ولای میٹنگ میں آن لائن گیمنگ، کیسینو، اور ہارس ریسنگ پر 28 فیصدی جی ایس ٹی لگانے پر غور ہوسکتا ہے۔ اس پر میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما کی صدارت میں تشکیل دیے گئے منسٹرس گروپ کی جانب سے پیش رپورٹ پر بحث ہوسکتی ہے۔ جی او ایم نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ آن لائن گیمنگ سے ہونے والی پوری کمائی پر ٹیکس لگایا جانا چاہیے۔ اس میں کھیل میں حصہ لینے پر کھلاڑی کی جانب سے ادائیگی کیے جانے والے انٹری فیس بھی شامل ہے۔ گھوڑوں کی دوڑ کے معاملے میں جی او ایم نے تجویز دی ہے کہ داؤ لگانے کے لئے جمع کی گئی پوری رقم پر جی ایس ٹی لگایا جائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: