Reliance AGM 2022:ٹیلیکام کمپنی ریلائنس کی سال 2022 کی سالانہ جنرل میٹنگ(AGM) اگست 29 یعنی آج ہورہی ہے۔ کمپنی اس میٹنگ میں ہمیشہ سے بڑے اعلانات کرتی آئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس میٹنگ میں ملک میں جیو5G کی لانچنگ کو لے کر بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔ بتادیں کہ ممبئی میں ہونے والی یہ میٹنگ ریلائنس کی 45ویں اے جی ایم ہونے والی ہے، اس میں کمپنی O2C بزنس اور JioPhone 5G کو لے کر بھی بڑا اعلان کرسکتی ہے۔ اس سے پہلے جیو کی جانب سے 15 اگست پر 5G نیٹ ورک لانچنگ کے قیاس لگائے جارہے تھے۔
شروعات سے ہی Jio 5G کی ہے چرچا 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد سے Jio 5G کی لانچنگ پر بحث تیز ہوگئی تھیں۔ اسپیکٹرم نیلامی کے بعد، ریلائنس جیو نے بھی ایک باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے 5G کے آغاز کے ساتھ آزادی کے امرت مہوتسو منائے گا۔ کمپنی کے اس بیان کے بعد لوگوں میں امیدیں پیدا ہوئیں کہ 15 اگست کے موقع پر کمپنی 5G لانچ کرے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ کمپنی 29 اگست کی AGM میں 5G کے لانچنگ یا لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر سکتی ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ابھی تک اس کو لے کر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
JioPhone 5G بھی ہوسکتا ہے لانچ Jio 5G کے اعلانات کے ساتھ ہی کمپنی JioPhone 5Gکو لے کر بھی بڑا اعلان کرسکتی ہے۔ لیکس رپورٹ کے مطابق اس فون کو کم قیمت میں پیش کیا جائے گا۔ فون کے ممکنہ اسپیسیفکیشن کی بات کریں تو اس میں 13 میگا پکسل کا پرائمری لینس اور 8 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ مل سکتا ہے۔ اس فون میں 5000mAh کی بیٹری دیکھنے کو مل سکتی ہے، جس میں 18W فاسٹ چارجنگ کا سپورٹ ہوگا۔ فون میں چارجنگ کے لئے یوایس بی ٹائپ سی پورٹ اور سائیڈ ماونٹیڈ فنگر پرنٹ سینسر بھی مل سکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔