உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں 5G کا آغاز کرکے وزیر اعظم مودی نے کہا- نیا ہندوستان اب صرف ٹکنالوجی کا کنزیومر بن کر نہیں رہے گا...

    PM Narendra Modi launches the 5G Services: ہندوستان میں آج سے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے نئے دور کی شروعات ہوگئی۔ دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ انڈین موبائل کانگریس 2022 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 5جی سروس کی شروعات کردی۔ پی ایم مودی کا بٹن دباکر ہندوستان میں 5جی انٹرنیٹ خدمات کا آغاز کردیا۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان میں آج سے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے دور کی شروعات ہوگئی۔ دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ انڈین موبائل کانگریس 2022 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 5جی سروس کی شروعات کردی۔ وزیر اعظم مودی نے ریموٹ کا بٹن دباکر ہندوستان میں 5جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ سمٹ تو گلوبل ہے، مگر آواز لوکل ہے۔ اتنا ہی نہیں، آغاز بھی لوکل ہے۔ آج 21ویں صدی کے توسیع ہوتے ہی ہندوستان کی طاقت اور اس کی کارکردگی کا ایک خاص دن ہے۔

      وزیراعظم مودی نے کہا کہ یکم اکتوبر 2022 تاریخ میں درج ہونے والی ہے۔ آج ہندوستان کے باشندوں کو 5جی کے طور پر شاندار تحفہ مل رہا ہے۔ 5جی ملک کے ذریعہ نئے دور کی دستک لے کر آیا ہے۔ 5جی مواقع کے اننت آکاش شروعات ہے۔ میں ہرایک ہندوستانی باشندہ کو اس کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ 5جی کی شروعات میں گاوں کے اسکولوں کے بچے، گاوں اور مزدور بھی شامل ہیں۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ جب میں 2012 کے الیکشن میں ہالوگرام لے کر انتخابی تشہیر کر رہا تھا، تو اس وقت دنیا کے لئے عجوبہ تھا، آج گھر گھر پہنچ رہا تھا۔ نیا بھارت اب صرف ٹکنالوجی کا کنزیومر بن کر نہیں رہے گا۔ بلکہ ہندوستان اس ٹکنالوجی کی ترقی، ایمپلی منٹیشن میں بہت سرگرم کردار نبھائے گا۔

      مستقبل کی وائرلیس ٹکنالوجی کو ڈیزائن کرنے، اس سے متعلق مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ 2جی، 3جی اور 4جی کے وقت ہندوستان تکنیک کے لئے دوسرے ممالک پر منحصر رہا۔ مگر  5جی کے ساتھ ہندوستان نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ 5جی کے ساتھ ہندوستان نے پہلی بار ٹیلی کام ٹکنالوجی میں گلوبل اسٹینڈ طے کر رہا ہے اور ہندوستان لیڈ کر رہا ہے۔ آج انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والا ہر شخص اس بات کو سمجھ رہا ہے کہ 5جی انٹرنیٹ کا پورا آرکیٹکچر بدل کر رکھ دے گا۔ اس لئے ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے آج 5جی بہت بڑے مواقع لے کر آیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: