உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    6.5 کروڑ نوکری پیشہ لوگوں کیلئے خوشخبری! اس بار PF اکاؤنٹ میں آئے گا زیادہ پیسہ، EPFO نے دی اہم معلومات

     ای پی ایف او نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جواب دیا ہے کہ جب بھی اکاؤنٹ میں سود کریڈٹ  کیا جائے گا  اسے ایک ساتھ جمع کیا جائے گا اور پورا پیسہ دیا جائے گا۔ سود کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی. 6.5 کروڑ ںوکری پیشہ لوگوں (Employee's) کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او EPFO) کے 6 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرز طویل عرصے سے اس امید میں تھے کہ جولائی کے آخر میں پی ایف  (PF)   کا پیسہ پی ایف اکاؤنٹ (pf account) میں ٹرانسفر ہو جائے گا لیکن 31 جولائی تک ای پی ایف او EPFO نے ٹرانسفر  نہیں کیا۔ حالانکہ یہ خبر ہے کہ پی ایف کا پیسہ اگست میں یعنی اس مہینے میں پی ایف اکاؤنٹ ہولڈرز (PF Account Holders)   کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ ای پی ایف او نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پی ایف کی شرح سود  (PF interest rate) سے متعلق اہم معلومات دی ہیں۔
      جانیں ای پی ایف او نے کیا کہا؟ 
      ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے ای پی ایف او کو ٹیگ کیا اور سوال پوچھا کہ ای پی ایف او کی جانب سے سود کی رقم کب ٹرانسفر کی جائے گی۔ اس پر  ای پی ایف او نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جواب دیا ہے کہ جب بھی اکاؤنٹ میں سود کریڈٹ  کیا جائے گا  اسے ایک ساتھ جمع کیا جائے گا اور پورا پیسہ دیا جائے گا۔ سود کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

      حالانکہ ای پی ایف او نے یہ نہیں بتایا کہ سود کی رقم پی ایف اکاؤنٹ میں کب ٹرانسفر کی جائے گی۔ واضح ہو کہ حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دی ہے۔

      یہاں جانیں کیسے کریں اپنا پی ایف اکاؤنٹ کا پیسہ: تفصیل
      اگر آپ کا یو اے این نمبر ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ ہے تو آپ کے پی ایف بیلنس کی معلومات میسج کے ذریعے موصول ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو EPFOHO لکھ کر  7738299899 پر بھیجنا ہوگا۔ آپ کے پی ایف PF   کی معلومات میسج کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ ، آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے  آپ کو 011-22901406  پر ایک مس کال  کرنی ہوگی۔ اس کے بعد  پی ایف کی تفصیلات EPFO ​​کے پیغام کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: