پرواسی کانفرنس کے اختتام کے ساتھ ہی اندور میں 11 اور 12 جنوری کو چھٹا گلوبل انوسٹرس سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گلوبل انوسٹرس سمٹ میں کئی موضوع پر 19 سیشن ہوں گے۔ اندور کے بریلینٹ کنونشن سینٹر میں ان سیشنوں میں ملک و بیرون ملک کے سرمایہ کار شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی سمٹ کا ورچول طریقے سے افتتاح انجام دیں گے اور ورچولی ہی خطاب کریں گے۔ افتتاحی سیشن میں سوری نام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی کا خطاب بھی ہوگا۔ اس سیشن میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور وزیر صنعت پیوش گوئل کا ورچولی خطاب ہوگا۔ سمٹ سے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی خطاب کریں گے۔ سمٹ کا افتتاح صبح 10:30 بجے بریلینٹ کنونشن سینٹر میں ہوگا۔
90 سے زیادہ بڑے صنعت کار ہوں گے شامل آج بدھ سے شروع ہونے والی اس سمٹ میں 90 سے زائد بڑے صنعت کار شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ 300 سے زائد مندوبین بھی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس دو روزہ سربراہی اجلاس میں مدھیہ پردیش میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ پہلے دن دوپہر 2 بجے سے مختلف سیکٹرز پر پانچ متوازی سیشن ہوں گے۔ سیشنز زراعت، خوراک اور ڈیری پروسیسنگ، دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال، قدرتی گیس اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر، قابل تجدید توانائی میں مواقع پر ہوں گے۔ اسی دن سہ پہر 3 بجے سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس پر خصوصی سیشن بھی ہوگا۔
مکیش امبانی نہیں آئیں گے سمٹ میں ریلائنس جیو کے سربراہ مکیش امبانی نہیں آرہے ہیں، لیکن ان کی کمپنیوں کے افسر ضرور شامل رہیں گے۔ اس کے علاوہ کمار منگلم بڑلا، نوئیل ایم ٹاٹا، پرنب اڈانی، آئی ٹی سی کے سی ایم ڈی سنجیو پوری، سنجے سی کیرلوسکر، اجئے پیرامل، سنجیو بجاج، نادر گودریج، ابھئے فرودیا، راکیش بھارتی متل، پرشانت روئیا سمیت دیگر بڑے صنعتکار شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ سمٹ میں ماریشس، بنگلہ دیش، زمبامبوے کے وزیر بھی شامل ہوں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔