ہوم » نیوز » معیشت

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مودی حکومت دے رہی ہے خوشخبری، انہیں ملے گا یہ بڑا فائدہ

نئے سال میں، مودی سرکارمرکزی حکومت کے ملازمین کو ایک بڑا تحفہ دے سکتی ہے۔

  • Share this:
نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مودی حکومت دے رہی ہے خوشخبری، انہیں ملے گا یہ بڑا فائدہ
فائل تصویر

نئے سال کے موقع پرمرکزی حکومت کے سرکاری ملازمین خوشخبری مل سکتی ہے۔ نئے سال میں، مودی سرکارمرکزی حکومت کے ملازمین کو ایک بڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ دراصل ، مودی حکومت جنوری سے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں اضافہ کرنے پرغورکررہی ہے۔ مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں اضافے سے مرکزی ملازمین کی تنخواہ میں ہر ماہ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوسکتاہے۔ اس فیصلے سے 50 لاکھ سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔ اسی کے ساتھ ہی 62 لاکھ پنشنرزکوبھی فائدہ حاصل ہوگا۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


کتنا بڑھے گا ڈی اے؟


'زی بزنس' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ، مرکزی حکومت جنوری تا جون 2020 تک مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کر سکتی ہے۔ مہنگائی الاؤنس میں اضافے کے بعد مرکزی ملازمین کی تنخواہوں میں 720 روپئے سے لیکر 10 ہزارروپئےکا اضافہ ہوسکتاہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ سال میں دو بار مرکزی حکومت مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ اضافہ جنوری اور جون کے مہینوں میں کیا جاتا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ نئے سال میں جنوری میں مہنگائی الاؤنس میں اضافہ ہوگا۔اس وقت مرکزی ملازمین کو 17 فیصد مہنگائی الاؤنس ملتا ہے۔ اگرمودی سرکارنے اس الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کیا تو یہ الاؤنس 21 فیصد تک بڑھ جائیگا۔

وزیر اعظم مودی اپنے کابینی رفقا کے ساتھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

کیا ہے مہنگائی الاؤنس؟

مہنگائی الاؤنس یعنی ڈی اے ہے،جو ملک کے سرکاری ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے دیا جاتا ہے۔ یہ رقم اس لئے دی جاتی ہے تاکہ بڑھتی افراط زر کے بعد بھی ، ملازم کے معیارزندگی میں مالی پریشانیوں کا سامنا نہ کرناپڑے۔ یہ رقم سرکاری ملازمین ، سرکاری محکموں کے مختلف شعبوں کے ملازمین اور پنشنرزکو دی جاتی ہے۔مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ملازم کو یہ الاؤنس دیا جاتا ہے۔

انکریمنٹ کے بارے میں حکومت کی وضاحت

حال ہی میں ، وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے مرکزی ملازمین کی ترقی اورانضمام کے بارے میں سینٹرل سیول سروسز کے رول 10 ، 2016 پر وضاحت جاری کی ہے۔ اس اصول کے مطابق ، ملازمین کو تقرری 1 جنوری یا 1 جولائی کوملازمین کی تقرری کے اعتبار سے ترقی دی جاتی ہے۔۔اس اصول کے تحت ، مرکزی ملازمین کو ترقی اورمالی اپ گریڈیشن کی سہولت حاصل ہے۔
First published: Dec 30, 2019 10:34 AM IST