7th pay commission: نریندر مودی حکومت نے حال ہی میں سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (Dearness Allowance) میں اضافہ کیا تھا۔ ڈی اے میں 3 فیصد اضافہ کرکے 34 فیصد کردیا گیا ہے۔ اب مرکزی حکومت جلد ہی اپنے ملازمین کو ایک اور تحفہ دے سکتی ہے۔ یعنی ان کی تنخواہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے رواں ماہ ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کا تحفہ دینے کی توقع ہے۔ مہنگائی الاؤنس کے بعد اب حکومت جلد ہی ہاؤس رینٹ الاؤنس (House Rent Allowance) اور دیگر الاؤنسز بڑھانے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
HRA میں اضافہ متوقع ہے۔
ڈی اے DA میں اضافے کے بعد ایچ آر اے HRA میں بھی اضافے کی امید بڑھ گئی ہے۔ اس سے قبل ایچ آر اے میں گزشتہ سال جولائی میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پھر ڈی اے بھی 25 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کر دیا گیا۔ اب جبکہ ڈی اے کو بڑھا کر 34 فیصد کردیا گیا ہے، ایچ آر اے میں بھی ترمیم کی جاسکتی ہے۔؎
یہ بھی پڑھیں:
Milk Price Hike: پھر بڑھیں گے دودھ کے دام، Amul کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتائی وجہ، جانیں تفصیلات
کتنا بڑھنے کی ہے امید؟
سرکاری ملازمین کے لیے HRA کا تعین اس شہر کے زمرے سے کیا جاتا ہے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔ شہروں کے لیے تین زمرے ہیں X، Y اور Z۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایکس کیٹیگری کے شہروں میں رہنے والے یا کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے ایچ آر اے میں ڈی اے کی طرح 3 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اس وقت ان شہروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 27 فیصد HRA ملتا ہے۔
Y زمرہ کے شہروں کے لیے یہ اضافہ 2 فیصد تک ممکن ہے۔ ان علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کو 18-20 فیصد HRA ملتا ہے۔ Z زمرہ کے شہروں کے لیے HRA میں 1 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال، 9-10 فیصد کی شرح سے HRA دیا جاتا ہے۔
7th pay commission: ریاستی سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اپڈیٹ! DA میں ہوا اضافہ، اتنی بڑھ جائے گی تنخواہ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔