உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance Jiofiber: جیو فائبرسے جڑ رہے ہیں ہر10 میں سے 8 نئے وائرلائن براڈ بینڈ گراہک

    جیو نیٹ ورک پر ہر مہینے 20.8 جی بی ڈیٹا ہر گراہک استعمال کر رہا ہے۔ ایئر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا ڈیٹاکھپت ملاکر بھی جیو کی ڈیٹاکھپت سے کم ہے۔ وائس کالنگ ہر ماہ فی گراہک 1000 منٹ کے پار ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Reliance Complex
    • Share this:
      نئی دہلی: وائر لائن براڈ بینڈ سیگمنٹ میں جیو فائبر نے دھمال مچا رکھا ہے۔ کمپنی کے مطابق، تقریباً 80 فیصد نئے وائرلائن صارفین جیو فائبر سے جڑ رہے ہیں۔ جیو فائبر، وائرلائن براڈ بینڈ سگیمینٹمیں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔

      ٹرائی کے اعداد و شمار بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ وائرلیس براڈ بینڈ سروس میں، 53 فیصدی مارکیٹ شیئر کے ساتھ جیو سرفہرست ہے۔ جیو ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں بھی بہت آگے ہے۔ جیو کے پاس 60 فیصد 'ڈیٹا ٹریفک مارکیٹ شیئر' ہے، جو ایئرٹیل اور ووڈا فون۔آئیڈیا (وی۔آئی) کی کل جمع کھپت سے زیادہ ہے۔

      جیو نیٹ ورک پر صارفین ہر ماہ اوسطاً 20.8 جی بی ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہرماہ فی سبسکرائبر وائس کالنگ بھی 1000 منٹ سے زیادہ کے اعدادوشمار کو چھو چکی ہے۔

      سہ ماہی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریلائنس جیو کی فی صارف ماہانہ آمدنی بھی 175.7 روپئے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی کے لئے ریلائنس جیو انفو کام کا اسٹینڈ ا لونخالص منافع سال بہ سال تقریباً 24 فیصد بڑھ کر 4,335 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: