உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اڈانی گروپ نے این ڈی ٹی وی کیلئے 493 کروڑ روپے کا کیا اوپن آفر! منگل سے شروعات، کیاآپ بھی لے سکتے ہیں حصہ؟

    تصویر moneycontrol

    تصویر moneycontrol

    اڈانی انٹرپرائزز نے اکتوبر میں ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا تھا کہ این ڈی ٹی وی کو حاصل کرنے کا فیصلہ اڈانی گروپ کے ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ حصوں پر زور دینے کے ساتھ ایک قابل اعتماد نیکسٹ جنریشن کا میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow | Lucknow
    • Share this:
      میڈیا فرم نئی دہلی ٹیلی ویژن (NDTV) میں اضافی 26 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے اڈانی گروپ (Adani group) کی جانب سے کھلی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے، جو کہ منگل سے شروع ہوگی۔ جس کے لیے 294 روپے فی حصص کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش کا آغاز 22 نومبر کو ہوگا اور 5 دسمبر کو بند ہو جائے گا۔ یہ بات جے ایم فائنانشل کے ایک نوٹس میں کہی گئی ہے، جو اڈانی گروپ کی فرموں کی جانب سے پیشکش کا انتظام کرنے والی فرم ہے۔

      مارکیٹس ریگولیٹر سیبی (SEBI) نے 7 نومبر کو مجوزہ 492.81 کروڑ روپے کی کھلی پیشکش کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان کے سب سے امیر تاجر گوتم اڈانی کے ذریعہ چلائے جانے والے اس گروپ نے اگست میں ایک غیر معروف کمپنی حاصل کی جس نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل این ڈی ٹی وی کے بانیوں کو وارنٹ کے بدلے میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض دیا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو 29.18 فیصد حصص حاصل کرنے کی اجازت ملی تھی۔

      پہلے سیبی کی جانب سے عدم منظوری:


      اس کے بعد وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (VCPL) نے اعلان کیا کہ وہ این ڈی ٹی وی کے حصص یافتگان سے اضافی 26 فیصد حصص خریدنے کے لیے 17 اکتوبر کو ایک کھلی پیشکش شروع کرے گا۔ یہ وہ فرم ہے، جسے اڈانی گروپ نے خریدا تھا۔ تاہم مذکورہ پیشکش میں تاخیر ہوئی کیونکہ سیبی نے کھلی پیشکش کو اپنی منظوری نہیں دی تھی۔


      وی سی پی ایل نے اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس اور اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے ساتھ 294 روپے فی حصص کی پیشکش کی قیمت پر اضافی 26 فیصد یا 1.67 کروڑ ایکویٹی حصص حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اگر مکمل طور پر اسے سبسکرائب کیا جاتا ہے تو اوپن آفر 294 روپے فی شیئر کی قیمت پر 492.81 کروڑ روپے ہو گی۔

      یہ وھی پڑھیں: 


      اڈانی انٹرپرائزز نے اکتوبر میں ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا تھا کہ این ڈی ٹی وی کو حاصل کرنے کا فیصلہ اڈانی گروپ کے ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ حصوں پر زور دینے کے ساتھ ایک قابل اعتماد نیکسٹ جنریشن کا میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے اور این ڈی ٹی وی اس وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک مناسب براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: