உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Adani Media کی کمپنی بالواسطہ طریقہ سے NDTV میں 29.18 فیصد اسٹیک لے گی، اوپن آفر پیش کیا، این ڈی ٹی وی نے کہی یہ بات

    Adani Media کی کمپنی بالواسطہ طریقہ سے NDTV میں 29.18 فیصد اسٹیک لے گی، اوپن آفر پیش کیا ۔ تصویر : منی کنٹرول ہندی ۔

    Adani Media کی کمپنی بالواسطہ طریقہ سے NDTV میں 29.18 فیصد اسٹیک لے گی، اوپن آفر پیش کیا ۔ تصویر : منی کنٹرول ہندی ۔

    NDTV Deal: اڈانی گروپ کی میڈیا کمپنی اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ بالواسطہ طریقہ سے این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ داری لے گی ۔ 23 اگست کو آئی میڈیا رپورٹس میں اس کی جانکاری دی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : اڈانی گروپ کی میڈیا کمپنی اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ بالواسطہ طریقہ سے این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ داری لے گی ۔ 23 اگست کو آئی میڈیا رپورٹس میں اس کی جانکاری دی گئی ہے ۔ اڈانی گروپ نے این ڈی ٹی وی میں حصہ داری لینے کیلئے اوپن آفر پیش کیا ہے ۔ یہ تحویل اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی وشوپردھان کمرشیل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ کی جائے گی ۔ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ پر اڈانی انٹرپرائزیز کا مالکانہ حق ہے ۔

      ادھر این ڈی ٹی وی نے منگل 23 اگست کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ وی سی پی ایل نے 'وارنٹ' کا استعمال کرکے آر آر پی آر ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ کی 99.50 فیصد حصہ داری حاصل کرلی ہے اور اس عمل میں اس کے فاونڈرس کی کوئی رضامندی نہیں تھی ۔ کمپنی نے شیئر بازاروں کو بھیجی اطلاع میں بتایا کہ این ڈی ٹی وی کے بانیوں کی جانکاری ، بات چیت یا رضامندی کے بغیر ان حقوق یا 'وارنٹس' کا استعمال کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جانسن اینڈ جانسن کابڑافیصلہ، متنازع بیبی پاؤڈرکوشیلف سےنہیں اتارےگا!


      بتادیں کہ وی سی پی ایل کے پاس آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی 99.5 حصہ داری خریدنے کا رائٹ تھا ۔ وی سی پی ایل نے اسی رائٹ کے ذریعہ اسٹیک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی پروموٹر گروپ کمپنی ہے ۔ میڈیا کمپنی این ڈی ٹی وی میں اس کی 29.18 فیصد حصہ داری ہے، جس کو اڈانی گروپ خریدنے والا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ’گندم درآمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمارے پاس کافی ذخیرہ ہے‘ حکومت


      کمپنی نے بتایا کہ وی سی پی ایل 26 فیصد سے زیادہ حصہ داری لے رہی ہے، اس لئے سیبی کے ٹیک اوور قوانین کے مطابق اوپن آفر لائی ہے ۔ اس ریلیز کے مطابق اے ایم این ایل اور اڈانی انٹرپرائز کے ساتھ مل کر وی سی پی ایل اب این ڈی ٹی وی میں 26 فیصد حصہ داری کیلئے اوپن آفر لانچ کرے گی ۔ اے ایم این ایل کے سی ای او سنجے پگلیا نے کہا کہ نیو ایج میڈیا پلیٹ فارم کی راہ میں یہ تحویل میل کا پتھر ثابت ہوگی ۔

      اڈانی گروپ 493 کروڑ روپے کا اوپن آفر لے کر آیا ہے ۔ اڈانی کی میڈیا کمپنی 26 فیصد حصہ داری کے لئے 294 روپے فی شیئر کے حساب سے شیئر خریدے گی ۔ آج این ڈی ٹی وی کے شیئر 4.99 فیصد کی تیزی کے ساتھ 376.55 روپے پر بند ہوئے تھے جبکہ اڈانی گروپ اس بند بھاو سے نیچے 294 روپے فی شیئر کے حساب سے اوپن آفر لایا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: